نئی دہلی: بھارت میں خاتون کی لاش قبر سے نکالنے کی کوشش پر سنسنی پھیل گئی۔ بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست مین پوری کے عیدگاہ قبرستان سے نامعلوم افراد نے قبرکھود کر میت کا پیر چادر سے باندھ کر باہر نکالنے کی کوشش کی جس سے پیر ٹوٹ گئے اور نعش باہر نہ نکل سکی تاہم اس واقعہ سے پورے قصبے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم دیویندر کمار ، اے ایس پی اوم پرکاش سنگھ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔









