counter easy hit

بھارت:طالبات نے چھیڑنے پر پروفیسر کی پٹائی کر ڈالی

India: Students

India: Students

طالبات نے لاتوں اور گھونسوں سے پروفیسر کی خوب درگت بنائی، پولیس نے پروفیسر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا
مہاراشٹر (یس اُردو) اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں ، مہاراشٹر میڈیکل کالج میں طالبات نے لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر اپنے پروفیسر کی لاتوں اور گھونسوں سے دھلائی کر ڈالی ۔
مہاراشٹرمیڈیکل کالج میں پروفیسر نے طالبہ کے ساتھ چھیڑچھاڑ کی تو طلبا و طالبات بپھر گئے ۔ طلبا و طالبات نے پروفیسر کو گھیر کر لاتوں اور گھونسوں سے خوب درگت بنائی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر پولیس نے پروفیسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔