counter easy hit

دربھنگہ، بھارت میں عبدالمنان طرزی شخصیت اور فن کے عنوان سے عالمی سمینار کا انعقاد

 Darbhanga Program

Darbhanga Program

دربھنگہ (کامران غنی) المنصور ایجو کیشنل اینڈویلفیئر ٹرسٹ، دربھنگہ کے زیر اہتمام یک روزہ عالمی سمینار بعنوان ”عبدالمنان طرزی شخصیت اورفن”آئندہ 4 اکتوبر 2015 بروز اتوار، بوقت 10:30بجے دن مقامی ملت کالج ،دربھنگہ کے کانفرنس ہال میں ہو گا۔

سمینار کی صدارت ڈاکٹر محمد رحمت اللہ (پرنسپل ملت کالج ،دربھنگہ ) اور نظامت عبد المتین قاسمی (روزنامہ قومی تنظیم ،دربھنگہ )فرمائیں گے ۔ جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر مشتاق احمد نوری (سکریٹری بہار اردو اکیڈمی ، پٹنہ)اورمہما نان اعزازی کے طور پر سلطان اختر (وائس چیر مین بہاراردو اکیڈمی ،پٹنہ )جناب ڈاکٹر مشتاق احمد (نائب چیئرمین اردو مشاورتی کمیٹی پٹنہ و پرنسپل ماڑواری کالج ،دربھنگہ ) شریک ہوں گے۔

اس موقع پر منصور خوشتر کا شعری مجموعہ ”کچھ محفل خوباں کی” کا اجراہوگا ،اس کے علاوہ زبان وادب کے شعبہ میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ”عبد المنا ن طرزی ایوارڈ”سے احمد اشفاق (دوحہ قطر ) ،’ ‘سید حکیم الطاف حسین دمری ایوارڈ” سے نوجوان قلمکار اور اردو نیٹ جاپان کے مدیر اعزازی برائے ہندوستان کامران غنی صبا (پٹنہ ) ،اور ”محمد فاروق احمد ایوار ڈ”سے ایم آر چشتی (مظفر پور ) کو نوازا جائے گا۔

اس بابت ٹرسٹ کے سکریٹری ڈاکٹر منصور خوشتر نے بتایا کہ سمینار کے ٹیکنیکل سیشن کی صدارت ڈاکٹر مشتاق احمد ،پروفیسر انیس صدری ،پروفیسر شاکر خلیق کی صدارتی کمیٹی کریگی ۔ جبکہ مہما ن خصوصی کے طور پر امجد علی سرور (دوحہ )مظفر مہدی (امریکہ )احمد اشفاق(دوحہ ،قطر)،فتین ا شرف صدیقی عمان(مسقط )کی شرکت ہوگی جبکہ مہما ن اعزازی کے طور پر جما ل اویسی ،عطا عابدی شریک بزم ہوں گے ۔ مقالہ نگار وں میں پروفیسر جما ل اویسی ، عطا عابدی (ایڈمنسٹریٹو افسر بہار قانون ساز کونسل )،ڈاکٹر قیام نیر ،شکیل احمد سلفی ،کوثر مظہری (دہلی )،سید احمد قادری (گیا)،ڈاکٹر مظفر مہدی (امریکہ )،پروفیسر فاروق احمد صدیقی ،ڈاکٹر مجیر احمد آزاد ،کامران غنی صبا ،ڈاکٹر احسان عالم ،عبدالمتین قاسمی ،احتشام الحق(دربھنگہ نمائندہ روز نامہ انقلاب ) ،محمد جما ل الدین ،محمد ارشد اور محمد آفتا ب عالم کے نام شامل ہیں۔