counter easy hit

بھارت کیخلاف پاکستانی ٹیم کی شکست سے بہت سے دل ٹوٹے ہیں: اداکارہ میرا

Meera

Meera

کراچی (یس ڈیسک) فلمسٹار میرا اپنے اسپتال کی فنڈنگ کے لئے کراچی چیمبر آف کامرس پہنچی تو خاصی خوف زدہ تھیں۔

اپنے خطاب میں پہلے ہی کہہ دیا کہ وہ کاروباری بھید بھاو نہیں جانتی ہے لیکن چیمبر کی ممبر بننے کی خواہش رکھتی ہیں۔

میرا نے چیمبر ممبران سے اپنے اسپتال کی تعمیر میں مالی معاونت کی اپیل کی۔ میرا نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم بھارت کے مقابلے میں اچھا نہیں کھیلی ان کی کارکردگی سے بہت سے دل ٹوٹے ہیں۔

میرا نے کہا کہ وہ کچھ نئے پروجیکٹس پر کام کرنے کے لئے بھارت جا رہی ہیں۔ میرا نے کہا کہ انہوں نے شاعری کے بعد ڈراموں کی اسکرپٹنگ بھی شروع کر دی ہے۔

میرا سے اپنے چند اشعار پڑھنے کے لئے کہا گیا تو انہوں نے انکار کر دیا۔ شادی کی بات کی تو اس کا جواب بھی نہیں دیا۔