counter easy hit

بھارت: بارودی سرنگ میں دھماکہ، 7 پولیس اہلکار ہلاک ، 6 زخمی

India landmine blast killed 7, 6 injured

India landmine blast killed 7, 6 injured

جھار کھنڈ کے ضلع پلامو میں ماؤ نواز علیحدگی پسندوں کے حملے میں سات پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے
جھارکھنڈ (یس اُردو) بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں سات پولیس اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے ۔جھار کھنڈ کے ضلع پلامو میں ماؤ نواز علیحدگی پسندوں کے حملے میں سات پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حسین آباد کے قریب پٹرولنگ کرنے والی سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا ۔
زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، بھارت کی کئی ریاستوں میں ماؤ نواز علیحدگی سرگرم ہیں اور حکومتی فورسز کے خلاف کئی علاقوں میں بر سرپیکار ہیں ۔