counter easy hit

بھارت کشمیریوں پرمظالم ڈھا کرتحریک آزادی کچلنے کی کوشش کررہا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں 20 کشمیریوں کی شہادت بھارت کی بندوق کی نوک پر مسئلہ حل کرنے کی پالیسی کا اظہار ہے۔

India is trying to crush the freedom movement by brutalism on Kashmiris, Khawaja Asifیومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے وزیرِخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کشمیری 70 سال سے خودارادیت کا تسلیم شدہ حق لینے کی جدوجہد کررہے ہیں لیکن بھارت کے وعدوں سے انحراف کے باعث سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل نہ ہوسکا۔  بھارت نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا کر آزادی کی تحریک کو کچلنے کی کوشش کررہا ہے، گزشتہ ایک ہفتے میں 20 کشمیریوں کی شہادت بھارت کی بندوق کی نوک پر مسئلہ حل کرنے کی پالیسی کا اظہار ہے، لیکن پھر بھی بھارتی فورسز کے مظالم کشمیریوں کے عزم کو شکست نہ دے سکے۔

وزیرِخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے ظلم بربریت ناقابلِ قبول اور قابلِ مذمت ہے، پاکستانی حکومت اور عوام کشمیریوں کی قربانیوں، بہادری اور عزم کو سلام پیش کرتی ہے اور کشمیریوں کو سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت کا یقین دلاتی ہے، عالمی برادری بھی فیکٹ فائنڈنگ مشن کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دلوائے۔