counter easy hit

جنیوا سے چلنے والی پاکستان مخالف مہم کو فنڈنگ بھارت کر رہا ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں پاکستان مخالف مہمات جاری ہیں اور بھارت ان میں براہ راست ملوث رہا ہے اب بھی جنیوا میں پاکستان مخالف مہم چلانے والی بلوچستان ہاؤس نامی نام نہاد تنظیم کی فنڈنگ بھارت نے ہی کی ہے۔

India is financing for the Geneva Pakistan against campaign, the Foreign Officeاسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا تسلسل جاری ہے گزشتہ جمعے کو کشمیریوں کو نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی گئی جب کہ مزید 4 معصوم شہریوں کو بھی شہید کردیا گیا بین الاقوامی برادری وادی میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ میں کشمیر میں دہشت گردی میں ملوث ہے اور اپنے ہمسایوں میں بھی ریاستی دہشت گردی کررہا ہے گزشتہ چند برسوں میں پاکستان مخالف مہمات جاری ہیں اور بھارت ان میں براہ راست ملوث رہا ہے، پاکستان بالخصوص بلوچستان میں تخریب کاری کی کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ رہا ہے جو دوسرے ممالک کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام اور دہشت گردی پھیلا رہا ہے، بھارتی خفیہ ایجسی را ک ایجنٹ کلبھوشن یادو اور تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کے بیانات ہمارے مؤقف کی تائید ہیں۔

نفیس زکریا نے کہا کہ  بھارتی وزیراعظم کے بلوچستان کے حوالے سے بیان کے بعد پاکستان مخالف کارروائیوں میں مزید تیزی آئی اور اب جنیوا میں بھی پاکستان مخالف مہم شروع کردی گئی ہے، بلوچستان ہاؤس نامی نام نہاد تنظیم کی فنڈنگ بھارت نے ہی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے چاپانی وزیراعظم کے دورہ بھارت کے مشترکہ اعلامیہ پر مایوسی ہوئی اور جاپان کی جانب سے بھارتی بیان کی حمایت قابل افسوس ہے، پاکستان ایک اسلامی جمہوریہ ہے جہاں اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری کی جاتی ہے اور پاکستانی عدلیہ بھی اپنا فعال کردار ادا کررہی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اس کے علاوہ وزیراعظم کی متعدد ممالک کے سربراہان سمیت امریکی نائب صدر مائیک پینس سے ملاقاتیں ہوئیں جو مثبت رہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم اور وزیرخارجہ کی بھارتی قیادت سے ملاقاتوں کا امکان نہیں کیوں کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اجلاس میں موجود نہیں۔ پاک افغان سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملے کی مذمت نہ کرنے پر سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کے بیان پر ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزارت دفاع اور داخلہ نے ڈرون حملے کی تصدیق نہیں کی اور جب تک کوئی تصدیق نہیں ہوجاتی وزارت خارجہ کسی واقعے کی مذمت نہیں کرتا۔