counter easy hit

بھارت دنیا بھر میں پاکستانی نمک برآمد کر رہا ہے، وفاقی چیمبر

پاکستان بھارت کو انتہائی سستے داموں نمک فروخت کرر ہا ہے، راجہ حسن اختر

India is exporting Pakistani salt worldwide, federal chamber

India is exporting Pakistani salt worldwide, federal chamber

لاہور: نمک کو بڑے پتھروں یا بولڈرز کی صورت میں ایکسپورٹ پر پابندی لگائی جائے ،نمک کو ویلیو ایڈیشن کے بعد ایکسپورٹ کیا جا ئے تاکہ ہمارے پاس زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ آئے، بھارت ہمارے نمک کو ویلیو ایڈیشن کے بعد دنیا بھر میں مارکیٹ کرتا ہے ، امریکا، کینیڈا ، یورپ اور مڈل ایسٹ کے کسی بھی بڑے اسٹور پر چلے جائیں وہاں آپ کو انڈین نمک ملے گا مگر وہ نمک پاکستان کا ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی چیمبر کی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے ‘‘کان کنی و معدنیات’’ کے چیئرمین راجہ حسن اختر نے نمک کی ایکسپورٹ کے حوالے سے اپنے ایک بیان پر کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا نمک دنیا کا بہترین نمک شمار ہوتا ہے ۔ بڑے افسوس کی بات ہے کہ اس وقت پاکستان بھارت کو بڑے بڑے پتھروں کی شکل میں انتہائی سستے داموں نمک فروخت کررہا ہے ۔ بھارت پاکستان سے نمک امپورٹ کرنے کے بعد اس نمک پر محنت کرتا ہے اس کی ویلیو ایڈیشن کے بعد اسے دنیا بھر کی مارکیٹوں میں برآمد کررہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website