yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
ملائیشیا میں 900 دن کی قید کے بعد فرانسیسی شہری کو منشیات کے مقدمے سے بری
ناروے کی شہزادی کا بیٹا ریپ کے مقدمے میں پیش، 38 الزامات کا سامنا
لیلے میں پانچ سالہ بچے کی کیمیائی مادوں کے ذریعے زیادتی کا ہولناک واقعہ، دس افراد پر مقدمہ درج
ترکی سرحد پر ایرانی مہاجرین کی پکار: “ہمیں بیرونی امداد چاہیے”
پاکستانی فورسز کا افغان سرحد کے اندرخفیہ آپریشن، فغان حکومت میں شامل بعض عناصر ٹی ٹی پی کو بطور پراکسی وار استعمال کر رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Frenchman Tom Felix Acquitted After 900 Days in Malaysian Jailملائیشیا میں 900 دن کی قید کے بعد فرانسیسی شہری کو منشیات کے مقدمے سے بری
    • Norway Royal Family Scandal: Crown Princess's Son Faces Rape Trialناروے کی شہزادی کا بیٹا ریپ کے مقدمے میں پیش، 38 الزامات کا سامنا
    بین الاقوامی خبریں
    • Frenchman Tom Felix Acquitted After 900 Days in Malaysian Jailملائیشیا میں 900 دن کی قید کے بعد فرانسیسی شہری کو منشیات کے مقدمے سے بری
    • 10 Men Charged in Lille for Drugging and Raping 5-Year-Old Boyلیلے میں پانچ سالہ بچے کی کیمیائی مادوں کے ذریعے زیادتی کا ہولناک واقعہ، دس افراد پر مقدمہ درج
    شوبز
    • Chappell Roan Stuns in See-Through Mugler-Inspired Gown at 2026 Grammysگریمی ایوارڈز 2026: چیپل روآن کا ٹرانسپیرنٹ گاؤن اور تھیری میگلر کی خراج تحسین
    • Norway Royal Family Scandal: Crown Princess's Son Faces Rape Trialناروے کی شہزادی کا بیٹا ریپ کے مقدمے میں پیش، 38 الزامات کا سامنا
    مقامی خبریں
    • یہ کراچی ہے: یہاں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ،پابندی کے باوجود کم عمر بچے بری لعنت کا شکار،
    • کوئٹہ میں سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والا دھماکہ خودکش حملہ تھا: وزیر داخلہ شیخ رشید
    کاروبار
    • افغان امن میں روس نے نیٹو کی ناکامی کا خلا پرکرنا شروع کردیا، افغان حکومت اور طالبان کا دورہ ماسکو
    • پیرس، سفارتخانہ پاکستان کا اسلام آباد میں فرانسیسی سفارتخانے اور بزنس فیڈریشن میڈیف کے تعاون سے آن لائن سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد
    کھیل
    • راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل۔جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 243 رنز پاکستان کو 9وکٹیں درکار
    • ”اذہان کو لڑکی کیوں بنایا ہوا ہے“ شعیب ملک نے بیٹے کو دیکھتے ہی ثانیہ مرزا سے یہ سوال کیوں کیا؟ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    • نماز جمعہ کیلئے تین موذن اورتین امام، رجب طیب اردگان کے فیصلے نے سب کو حیران کردیا
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

امریکی صدر بارک اوبامہ بھارت میں

Yes 1 Webmaster January 25, 2015 0 1 min read
Syed Anwer Mahmood
Syed Anwer Mahmood
Syed Anwer Mahmood

تحریر: سید انور محمود
بھارت کے یوم جمہوریہ 26 جنوری کےموقعہ پر جو بھارت میں ہر سال منایا جاتا ہے، اُس میں شرکت کےلیے امریکی صدر براک اوبامہ تین روزہ دورے پربھارت میں ہونگے۔ وہ پہلے امریکی صدر ہیں جو بھارت کے یوم جمہوریہ کی پریڈ میں مہمان خصوصی ہوں گے لیکن یہ پریڈ امریکی سکیورٹی اہلکاروں کے لیے تشویش پیدا کر رہی ہے۔ امریکہ کے صدر کسی کھلی تقریب میں زیادہ سے زیادہ 45 منٹ گزارتے ہیں۔ ڈھائی گھنٹے تک کسی کھلے مقام پر صدرکا ہونا سکیورٹی اہلکاروں کے لیے حفاظتی نقطۂ نظر سے ایک مشکل مرحلہ ہے۔

انتظامیہ کی ساری توجہ حفاظتی انتظامات پر مرکوز ہے لیکن ڈھائی گھنٹے کی پریڈ کے دوران حفاظتی انتظامات د ونوں ملکوں کے سکیورٹی اہلکاروں کے لیے ایک انتہائی مشکل مرحلہ ہو گا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی حکومت نے یوم جمہوریہ کی اپنی پہلی تقریب کو یادگار بنانے کےلیے پریڈ کی ثقافتی فلوٹس کی تعداد 20 سے بڑھا کر 25 کر دی ہے۔ اس سے پریڈ کی مدت دو گھنٹے سے بڑھ کر ڈھائی گھنٹے ہو سکتی ہے۔ ہندوستان کے دورے کے دوران اوبامہ نریندر مودی کے ساتھ ملک کے عوام سے ریڈیو پر خطاب کریں گے۔

بھارت میں اس سے پہلے یوم جمہوریہ کے موقعے پر 300 کلومیٹر کے دائرے میں فضائی حدود بند رکھی جاتی ہے لیکن اس بار توقع ہے کہ اس کا دائرہ بڑھا کر 400 کلومیٹر کر دیا جائے گا۔ اس کا مطلب ہو گا کہ دہلی کےعلاوہ آگرہ اور جے پور میں بھی کوئی پرواز نہ تو اتر سکے گی اور نہ ہی اڑ سکے گی۔اطلاعات کے مطابق صدر اوبامہ کی سکیورٹی ٹیم نے بھارتی حکام سے پریڈ ایونیو کے پانچ کلومیٹرکے دائرے میں بھی فضائی حدود بند کرنے کی درخواست کی ہے تاہم اس درخواست کومسترد کر دیا گیا ہےکیونکہ تقریب میں بھارتی فضائیہ کے جنگی جہازوں کا فلائی پاسٹ بھی شامل ہوتا ہے۔

ایوان صدر اور پارلیمنٹ کے درمیان واقع وجے چوک پر جہاں بھارت کے صدر پریڈ کی سلامی لیتےہیں وہاں صدر، وزیر اعظم اور صدر اوبامہ کے لیے ایک بلٹ پروف شیشے کا سٹیج بنایا گیاہے۔ پریڈ کے دوران انتہائی اہم شخصیات کی حفاظت کے لیے سات تہوں کا سکیورٹی حصار ہوگا۔اطلاعات کے مطابق امریکی صدر کی حفاظت کے لیے امریکہ کے 1500 سکیورٹی اہلکار مقامی پولیس کے ساتھ پریڈ کے دوران دہلی میں تعینات ہوں گے۔ پریڈ کے راستوں کے اطراف کی تمام عمارتوں میں اور ان کی چھتوں پر کمانڈوز تعینات کردیے گئے ہیں۔ بھارت کی بین الاقوامی سرحدوں پر دراندازی روکنے کے لیے اضافی فورسز تعینات کی جارہی ہیں۔

امریکی صدر کی اتوار کو بھارت کے تین روزہ دورہ پر دہلی آمد پر اُن کی سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ہزاروں سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے اور کئی سڑکوں کو عوام کے لیے بند کردیا گیا ہے اور کئی گلیوں کو ریت کی بوریوں کی مدد سے بند کر دیا گیا ہے۔ پندرہ ہزارسکیورٹی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان کیمروں میں سے 165 راج پاتھ کے کنگز ایونیو میں اس جگہ پر نصب کیے گئے ہیں جہاں صدر اوبامہ بیٹھ کر یوم جمہوریہ کی پریڈ دیکھیں گے۔ ان کیمروں کے کنٹرول رومز میں امریکی سکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گےجہاں وہ بھارتی حکام کے ساتھ ان کیمروں کی فوٹیج کی نگرانی کریں گے۔

پریڈ کی جانب والی سڑکیں تقریباً ایک ہفتے سے بند ہیں اور سکیورٹی اہلکار ایک ایک انچ کی نگرانی کر رہے ہیں۔ بھارت میں قیام کے دوران امریکی صدر کو اپنی بیگم مشیل اوبامہ کے ساتھ آگرہ بھی جانا تھا ، لیکن اب یہ پروگرام ملتوی کردیا گیا ہے۔

امریکی صدر اوبامہ دہلی کے فائیوسٹار ہوٹل موریا شیرٹن میں قیام کریں گے۔ یہ ہوٹل امریکی صدور کا پسندیدہ رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق ہوٹل کے تمام 438 کمرے صدر اوبامہ اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد اور سکیورٹی اہلکاروں کے لیے بک کر لیے گئے ہیں۔ ہوٹل میں باہر سے کسی مہمان کو آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ہوٹل کے عملے میں سے ایک خصوصی ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے جو کہ صدر اوبامہ اوراُن کے وفد کی دیکھ بھال کرے گی۔ اطلاعات کے مطابق صدر اوبامہ کی کار دی بیسٹ دہلی پہنچ چکی ہے۔روایت کے مطابق مہمان خصوصی بھارتی صدر کے ساتھ ان کی کار میں پریڈ ایونیو پہنچتاہے تاہم امریکی سکیورٹی اہلکار چاہتے ہیں کہ وہ اپنی کار بیسٹ میں پریڈ کے مقام پرپہنچیں۔ یہ کار خود ایک قلعہ ہے

جس میں صدر کو بم حملے سے محفوظ کرنے صلاحیت ہے۔ 24 کے قریب سراغ رساں کتے صدر اوبامہ کی سکیورٹی اقدامات کے سلسلے میں امریکہ سے دہلی پہنچ چکے ہیں۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ کتے امریکی خفیہ سروس کے خصوصی’کے نائن ‘ یونٹ کے ’افسر‘ ہیں اور یہ بھی فائیو سٹار ہوٹل میں اپنے مخصوص سٹائل میں قیام کریں گے۔دہلی پولیس کے مطابق چار ٹانگوں والے ان افسران میں سے چند ایک کے نام،جورڈن، راک اور فریڈریک ہیں اور یہ پریڈ ایونیو اور ہوٹل پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ امریکی کتوں کے بھی فوجی رینک ہیں اور یہ دھماکہ خیز مواد کی انتہائی معمولی سی مقدار کو سونگ سکتے ہیں اور 40 سے 50 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتے ہیں اور انتہائی خطرناک طریقے سے کاٹتے ہیں۔ حسب دستور بھارت نے اس موقعہ سے فاہدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کےخلاف پرپیگنڈہ جاری رکھا ہوا ہے۔

ایک بھارتی کور کمانڈر لفٹیننٹ جنرل کے ایچ سنگھ نے ایک نیوز کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے ’ پیر پنچال رینج کے اس پار دراندازی کے 36 مراکز پر تقریباً 200 شدت پسند بھارت میں داخل ہونے کی تاک میں بیٹھے ہیں۔‘ لیکن بقول اس کور کمانڈر کہ دراندازی روکنے کا نظام پوری طرح کارگر ہے اور ایسی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔

اس سے قبل بھارتی فوج کے سربراہ جنرل دلبیر سنگھ نے کہا تھا کہ پاکستان کی جانب ’دہشت گردوں کاپورا ڈھانچہ برقرار ہے اور اپنے ملک میں نقصانات اٹھانے کے باوجود پاکستانی قوج نےجموں و کشمیر میں پس پردہ جنگ کی حمایت جاری رکھی ہے۔‘ بھارتی میڈیا بھی پاکستان کے خلاف پرپیگنڈہ میں مصروف ہے ، بھارتی میڈیا کے بقول اعلیٰ فوجی ذرائع نےبتایا ہے کہ پاکستان کی سر زمین پر اب بھی بھارت مخالف دہشت گردی کے 44 تربیتی کیمپ موجود ہیں اور ان میں سے ڈیڑھ درجن کیمپ چوبیس گھنٹے سرگرم ہیں۔

روایتی طور پر بھارت یومِ جمہوریہ پر ان مہمانوں کو بلاتا ہے جن سے بھارت میں کوئی تنازع نہیں کھڑا ہوتا اور جن کا تعلق ان ممالک سے ہوتا ہے جن کے ساتھ بھارت کے قریبی تعلقات ہوتے ہیں۔ اس لیے پاکستان اورچین کے سربراہانِ مملکت کو دعوت نامہ نہیں بھیجا جاتا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی امریکی سربراہ کو بھارت نے ایسی عزت بخشی ہو۔اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ امریکہ اور بھارت کے تعلقات کتنے مشکل رہے ہیں کیونکہ دہلی کو امریکی صدر کو اس تقریب کا دعوت نامہ بھیجنےمیں سات دہائیاں لگی ہیں۔بھارت اس بات پر ہمیشہ پریشان رہتا ہے کہ امریکہ اس کے حریف ملک پاکستان کے ساتھ کس حد تک خفیہ معلومات کے تبادلے میں تعاون کرتا ہے۔

دونوں ملک جس مسئلے پر بالکل ایک دوسرے کے مخالف ہیں، وہ امریکہ کی پاکستان اور افغانستان کےبارے میں پالیسی ہے۔ اس قدر سیکوریٹی کے باوجود بھارت میں کچھ ہوا تو وہ اپنی نالایقی کو نہیں دیکھے گا بلکہ سارا الزام پاکستان پر ڈال دیگا۔ بھارت جاتے ہوئے امریکی صدر پاکستان کی فضائی حدود سے گزرینگے،ہماری دعا ہے کہ وہ ساتھ خیریت کےامریکی واپسی پر پاکستانی حدود سے گذریں۔

تحریر : سید انور محمود

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Pakistan USA
Previous Post امریکا 2017 تک پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ دینے پر آمادہ
Next Post امریکی صدر اوبامہ تین روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچ گئے
Barack Obama

Related Posts

Lasani welfare foundation registered international organized on Kashmir Day in Lahore

لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ انٹرنیشنل کے زیراہتمام لاہور میں کشمیر ڈے پر ریلی

February 6, 2018
Dubai Airport / Transguard Jobs 2019 for Cargo Loaders, House Keeper & Other Support Staff

کارگو لوڈرز، ہاؤسنگ اور دیگر معاون اسٹاف کے لئے دبئی ایئر پورٹ / ٹرانسگارڈ ملازمت 2019

June 11, 2019
Life

لائف لیڈر شپ

December 2, 2015

صحرائے چولستان میں 11ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کا آغاز

February 13, 2016
© 2026 Yes Urdu - Overseas Urdu News. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.