counter easy hit

پاک بھارت ٹاکرا؛ ٹیموں کے اعصاب پر میچ سوار، ہیلو ہائے تک نہ کی

India face to face

India face to face

ڈھاکا…. ایشیا کپ میں دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ٹاکراشام ساڑھے چھ بجے ہوگا ،پاکستان اوربھارت کی ٹیموں کےاعصاب پرمیچ سوار،پریکٹس کےدوران ایک دوسرے سے ہیلوہائےتک نہ کی۔
ایشیا کپ میں آج پاکستان اوربھارت کےدرمیان ٹاکرا ہوگا۔شیربنگلااسٹیڈیم میں شام ساڑھے 6بجے ہونےوالے ٹاکرے میںعرفان اوروہاب وکٹیںکھڑکانےکےلیےبےقرارہیں۔عمراکمل اورشرجیل نےبھی گیندیں پویلین سے پار کرنے کےلیےبلےناپ لیےہیں۔دونوں ٹیموں نے عثمان علی اسٹیڈیم میں ڈھائی گھنٹے تک نیٹ پریکٹس کی ۔ جہاں چار نیٹ لگائے گئے تھے ۔ دو پر بھارتی ٹیم اور دو پر پاکستانی کھلاڑیوں نے پریکٹس کی ۔ تاہم نیٹ ایک ساتھ ہونے کے باوجود کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے بات چیت تو دور کی بات ، ہیلو ہائے تک نہ کی ۔بھارتی اخبار کے مطابق 80 اور 90 کے دہائی میں صورت حال یکسر مختلف تھی ۔ جب دلیپ ونگسارکر یا کیپل دیو ، جاوید میانداد ہنسی مذاق کرتے نظر آتے تھے یا وسیم اکرم بھی ٹریننگ سیشن کے دوران ٹنڈولکر یا اظہر الدین سے ہیلو ہائے کرلیا کرتے تھے۔ اس بارے میں کہا نہیں جاسکتا کہ یہ آج کے ہونے والے میچ کی ٹینشن تھی یا پھر پاک بھارت منسوخ ہونےو الی سیریز کا نتیجہ تھا ۔آفریدی اوردھونی نہیں دونوں ٹیموں کےتمام کھلاڑی ایک دوسرے سے دور دور رہے ۔