counter easy hit

پاک بھارت ٹاکرا، ایک ایک لمحہ، کئی کئی کیفیتیں

India face to face

India face to face

لاہور ……..میر پور کے شیربنگلہ اسٹیڈیم میں پاک بھارت کرکٹ ٹاکرا کا ایک ایک لمحہ اپنے ساتھ کئی کیفیتیں لایا،ایک بال پر سانسیں رکتیں تو اگلی پر بےقابو ہونے لگتیں،روایتی ٹیموں کا ٹاکرا کھیل کا ہر مزہ دے گیا۔
لاہور کا قذافی اسٹیڈیم، پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لیے بڑی بڑی اسکرینیں سجی ہوئیں ، پریس کلب میں میچ دیکھنے کا خصوصی انتظام، ایک سینما گھرمیں ٹکٹ لگا کر میچ دکھایا گیا ۔یچ شروع ہوا تو دیکھتے ہی دیکھتے سارے خواب چکنا چور، قومی ٹیم کی وکٹیں گرتی،اڑتی ،بکھرتی رہیں، شائقین کےچہروں پر مایوسی پھیلتی گئی ۔ ومی بلے باز بیس اوورز کا سفر بھی نہ طے کر سکے اور لڑکھڑا کر رہ گئے، لیکن پھر پاکستانی شاہین محمد عامر نمودار ، بھارتی سورماؤں پر جھپٹے تو پہلے ہی دو اوورز میں اکٹھے تین شکار، اٹھے قدم رک گئے ،مایوس چہرے کھل اٹھے، بھنگڑے ، ڈانس ،نعرے شروع۔ میچ کا اختتام اسی طرح ہوا جس کا خدشہ آغاز میں تھا ، شائقین نے شکست کا ذمہ دار بلے بازوں کو قراردے دیا۔