counter easy hit

بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم و بر بریت کے پہاڑ تو ڑ کرنہ پہلے تحریک آزادی کو کمزور کر سکا نہ آئندہ اپنے مذموم مقا صد میں کامیاب ہو گا، شاہ غلام قادر

اسلام آباد(اصغر علی مبارک)آزاد جموں و کشمیر کے سپیکر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم و بر بریت کے پہاڑ تو ڑ کرنہ پہلے تحریک آزادی کو کمزور کر سکا نہ آئندہ اپنے مذموم مقا صد میں کامیاب ہو گا ۔کشمیری بھارتی مظالم کے سامنے جھکنے والے نہیں اور نہ ہی اپنے پیدائشی حق کے حصول کے لئے ان کے عزم اور حو صلے میں کوئی لغزش نہیں آئی ۔مقبوضہ کشمیر کے عوام نے آزادی کے لئے تاریخ ساز قربانیا ں دی ہیں اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔ہندوستان کے انسانیت سوز مظالم کے سامنے سینہ سپر کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں اورجدوجہد آزادی کومنطقی انجام تک پہنچانے کے لئے اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں اوربھارت کے غا صبانہ قبضے سے آزادی تک کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سری نگر سے آئے ہوئے سنیئر حریت رہنما اور جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ سے معروف کشمیری رہنما الطاف احمد بٹ کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کوکشمیر پر دوہرا معیار ترک کر کے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خودارادیت دلانے کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ مقبو ضہ کشمیرمیں نام نہا د کالے قوا نین کی آڑ میں معصوم لو گوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور حریت رہنما ئوں سمیت نوجوانوں کو پا بند سلاسل کیا جا رہا ہے ایسے اقداما ت سے بھارت کے نام نہادجمہوری اصولوں کی قلعی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی آواز کو دبا نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر میں صرف کشمیریوں کا خون شامل ہے بھارت تحریک آزادی کو دہشت گردی سے جوڑنے کی ناکام کوشش کر کے دنیا کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا اور نہ ہی ہم اسے ایسے مذموم مقاصد میں کامیاب ہونے دیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت مقبو ضہ کشمیر میں کشمیریوں سے نفسیاتی طور پر شکست کھا چکا ہے اور بد حواسی کے عالم میں آئے روز کنٹرول لائن پر سول آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے لیکن بھارت یہ جان لے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے وہ کشمیریوں کے حو صلے پست نہیں کر سکتا ۔اس موقع پر حریت رہنما ظفر اکبر بٹ نے انہیں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ ہندوستان نے تمام تر ہتھکنڈے اور حربے آزما لیے لیکن کشمیری عوام کے جذبے میں کمی نہیں آئی اور وہ اپنے پیدائشی حق کے حصول کے لئے ہر طر ح کی قر بانی کا عہد کیے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزادی کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں کو پاکستان ،آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں ۔پاکستان ہمارے خون میں شامل ہے  لیکن اس وقت پاکستان سے ہمیں کوئی توانا آواز نہیں آتی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ،آزاد حکومت کو مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ہونے والے مظالم اور تنا زعہ کشمیر کے حل کے لئے عالمی سطح پر جاندار انداز میں کشمیریوںکا مقدمہ پیش کرکے دنیا کی آواز کو اپنے ساتھ ملا کر بھارت پر دبائو ڈالنا ہو گا تا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سنجیدگی اختیار کرتے ہوئے مذا کرات کی میز پر آئے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھی از خود کشمیر کے حوالے سے خاموشی توڑنا ہو گی اورمسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کردار اداکرناہوگا کیوں کہ خطے میں پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل نا گزیر ہے ۔ملاقات میںکشمیری رہنما الطاف احمد بٹ و دیگر بھی موجود تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website