counter easy hit

بھارتی وزارت خارجہ،ایف آئی اے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی لسٹ پر حافظ سعید اور دائود ابراہیم کو نہ دیکھ کر سٹپٹا گیا

اسلام آباد(ایس ایم ھسنین) وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی اے کی طرف سے حال ہی میں جاری کی گئی انتہائی مطلوب 1210 افراد کی لسٹ پر بھارتی وزارت خارجہ اور میڈیا نے ہرزہ سرائی شروع کردی ہے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت نے حکومت پاکستان کی طرف سے شائع کردہ دہشت گردوں کی فہرست میں حافظ سعید اوردائود ابراہیم کا نام شامل نہ کرنے پر سخت برہمی کااظہار کیا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ سریواستو ا نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت پاکستان کو ممبئی حملوں کے سلسلے میں اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے سے بچنے کے لیے اپنی جانب سے جھوٹی کہانیاں اور فرضی پالیسیوں سے باز آنے کے لیے کہتا رہا ہے۔ انوراگ سریواستوا کا کہنا تھا”ہم نے پاکستان کی فیڈرل انویسٹی گیٹیو ایجنسی کی اپ ڈیٹ کی گئی موسٹ وانٹیڈ اور ہائی پروفائل دہشت گردوں کی تازہ ترین فہرست سے متعلق خبریں دیکھی ہیں۔ اس فہرست میں ممبئی حملوں میں شامل کئی پاکستانیوں کے نام شامل کیے گئے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا”اس فہرست میں لشکر طیبہ کے کچھ دہشت گردوں کے بھی نام ہیں، جو اقوام متحدہ کی طرف سے قرار دی گئی ایک پاکستانی دہشت گرد تنظیم ہے۔ اس فہرست میں ممبئی دہشت گردانہ حملوں میں استعمال ہونے والی کشتیوں کے عملے کے ممبران کے نام ہیں۔ لیکن اس قابل مذمت حملے کے ماسٹر مائنڈ اور سازش میں شامل اہم لوگوں کے ناموں کو فہرست میں شامل کرنے سے بڑی چالاکی سے بچا لیا گیا ہے۔”پاکستان کارروائی کیوں نہیں کرتا؟ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دعوی کیا کہ”یہ حقیقت ہے کہ ممبئی حملے کی منصوبہ بندی اور پھر اس پر عمل درآمد پاکستان کی سرزمین سے کیا گیا۔ اس فہرست سے واضح ہے کہ پاکستان کے پاس ان حملوں کی سازش کرنے والوں نیز اسے انجام دینے والے تمام دہشت گردوں کے بارے میں ضروری معلومات اور ثبوت دستیاب ہیں۔” بھارتی ذرائع کے مطابق اس فہرست میں ممبئی حملوں میں ملوث 19دہشت گردوں کے نام شامل ہیں۔بھارتی میڈیا نے ایف آئی اے کی طرف سے دہشت گردوں کی تازہ ترین 1210 افراد کی لسٹ بارے رپورٹ شائع کی ہے ۔ ان میں سب سے زیادہ 737 نام ان لوگوں کے ہیں جو خیبر پختونخوا میں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو مطلوب ہیں۔ اس فہرست میں لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید کا نام شامل نہیں ہے۔جن پر بھارت کی طرف سے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کا ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام ہے۔جبکہ اس فہرست میں بھارت کو انتہائی مطلوب انڈر ورلڈ ڈان داوئود ابراہیم کانام بھی شامل نہیں ہے۔ فہرست میں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو مطلوب بلوچستان سے 161 افراد، پنجاب سے 122 افراد، سندھ سے 100افراد، اسلام آباد سے 32 اور گلگت بلتستان سے 30 افراد کے نام شامل ہیں۔

INDIA, BASHED, ON, INTERNATIONAL, PAKISTANI, TERRORIST, LIST, WHY

بھارت نے 26 نومبر 2008 کو ممبئی پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں ملوث افراد کے ناموں سے متعلق پاکستان کی طرف سے شائع کردہ تازہ ترین فہرست کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا ہے کہ اس میں ‘وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کے ماسٹر مائنڈ اور اصل سازشیوں‘ کے ناموں کو جان بوجھ کر شامل نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 2008 میں ہوئے ممبئی دہشت گردانہ حملے میں 28 غیر ملکیوں سمیت 166 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ درجنوں دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ تقریباً 60 گھنٹے تک چلنے والی کارروائی کے بعد اس پر قابو پایا جاسکا تھا۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت پاکستان سے مسلسل اصرار کرتا رہا ہے کہ ممبئی حملوں کے سلسلے میں اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو ادا کرے اور قصورواروں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک بھی حکومت پاکستان پر ممبئی دہشت گردانہ حملے کے قصورواروں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے مسلسل زور دیتے رہے ہیں۔ ”لیکن یہ انتہائی تشویش کی بات ہے کہ خود اعتراف کرنے، نیز دہشت گردوں کے متعلق تمام ضروری شواہد موجود ہونے اور بھارت کی طرف سے بھی فراہم کیے جانے کے باوجود پاکستان نے ان حملوں کے 12 برس گزر جانے کے بعد بھی 15 ملکوں کے 166متاثرین کے کنبوں کو انصاف دلانے کے لیے ذرا بھی خلوص اور ایمانداری کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔
حافظ سعید اور داؤد ابراہیم کا نام ندارد

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website