counter easy hit

بھارت ، آسٹریلیا میچ کے دوران کتے کے بھونکنے کا تنازعہ، نوجوان قتل

India, barking

India, barking

کرکٹ کے شائقین بڑی سکرین پر بھارت ، آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ میچ دیکھ رہے تھے کہ اس دوران کتے کے بھونکنے پر دو گروپوں میں تصادم ہوا
کرناٹکا (یس اُردو) کرکٹ میچ کے دوران کتا کیوں بھونک رہا ہے ، بھارتی ریاست کرناٹکا میں بھارت اور آسٹریلیا میچ کے دوران کتے کے بھونکنے کے تنازعے پر ایک نوجوان کو قتل کر دیا گیا ۔بھارت میں ہر کوئی انتہا پسندی میں مبتلا نظر آتا ہے ، ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلورو میں کرکٹ کے شائقین بڑی سکرین پر بھارت آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ میچ دیکھ رہے تھے کہ اس دوران کتے کے بھونکنے پر دو گروپوں میں تصادم ہوا ، تصادم میں 23 سالہ ایوناش جوناتھن کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا ، جھگڑے میں متعدد افراد زخمی بھی زخمی ہوئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔