counter easy hit

بھارت نے سابق فوجیوں کو کشمیری دکھا کر عالمی برادری کو دھوکہ دیا، وزیراعظم اسی ماہ سری لنکا جائیں گے، ترجمان

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)  ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے  کہا ہے کہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارت نے اپنے پروپیگنڈے کے حصے کے طورپر حال ہی میں نئی دلی میں متعین چنیدہ سفارتکاروں کے ایک گروپ کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے دورے عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کے مترادف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست سے فوجی محاصرہ جاری ہے بھارت ایک مرتبہ پھر دہلی میں موجود غیر ملکی سفارتکاروں کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کرا رہا ہے مگر ماضی کی طرح ریٹائرڈ فوجیوں کو کشمیری عوام بنا کر ظاہر کرنے سے صورتحال کے معمول پر آنے کے جعلی دعووں اور ڈھونگ پر دنیا بھر سے بھارت پر تنقید کی جا رہی ہے ۔ بھارت ایسے اقدامات کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی اصل حقیقت چھپانا چاہتا ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ اس گروپ کو تمام علاقوں کا دورہ نہیں کرایاگیا اور نہ ہی کشمیری عوام اور سول سوسائٹی سے رابطہ کرایاگیا ہے جو ایک فضول کوشش کے سوا کچھ نہیں۔ سیکرٹری خارجہ نے اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفارتکاروں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریف کیا ۔ سکھ یاتریوں کو پاکستان میں گردواروں کی زیارت سے روکنے کے بھارتی اقدام کے سوال پر زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ بھارت کو انھیں روکنے کے بجائے سہولتیں فراہم کرنی چاہئیں۔ زاہد حفیظ چوہدری نے ایک اور سوال پر کہا کہ کثیرالملکی بحری مشقوں امن 21 میں 42 ملکوں کی شرکت پاکستان کے عالمی روابط کا مظہر ہے انہوں نے کہا امن 21 مشقوں نے پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا ہے ۔ افغان امن عمل کے بارے میں ترجمان نے کہاکہ پاکستان چاہتا ہے کہ اس عمل میں اب تک جتنی پیش رفت ہوئی ہے اسے مستحکم کیاجائے اور آگے بڑھایا جائے انہوں نے کہا افغانستان میں تمام فریقوں کو پائیدار امن کے قیام کے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ ترجمان نے کہا کہ روشن پاکستان ڈیجیٹل اکاونٹ سے بیرونِ ملک پاکستانی اپنا اکاؤنٹ دنیا میں کہیں بھی کھول سکتے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کی ملکی ترقی میں اہم کردار ہے ۔ زاہد حفیظ نے کہا کہ امن مشقوں میں بیالیس ممالک نے شرکت کی جن میں چین روس امریکہ ترکی سری لنکا سمیت اہم ممالک شامل ہیں ۔ کرونا وباء کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں شرکت نے پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈا کو شکست دے دی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات کے سلسلے میں پاکستان آنا چاہتے ہیں بھارت سکھ یاتریوں کے دورۂ پاکستان میں  رکاوٹ ڈالنے کے بجائے سہولیات فراہم کرے ۔ کرتارپور راہداری کھولنے میں بہت سے چیلنجز کے باوجود پاکستان نے اسے مکمل کیا ترجمان نے کہا کہ سری لنکن صدر اور وزیراعظم کی دعوت پر وزیراعظم اسی ماہ کے آخر میں سری لنکا کا دورہ کریں گے دونوں ممالک دورے کی تفصیلات طے کر رہے ہیں ۔ زاہد حفیظ نے کہا کہ پاکستان کا افغان امن عمل میں اہم کردار ہے امید ہے مذاکرات جلد بحال ہو کر کامیاب ہوں گے ۔

 

INDIA, ARRANGED, FAKE, VISIT, OF, JOURNALISTS, IN, JAMMU KASHMIR