counter easy hit

بھارت کا 33 پاکستانی بوہرہ بچوں کو ویزہ دینے کا اعلان

نئی دہلی: پاکستانی بچوں کو ان کے روحانی پیشوا نے دورہ بھارت کیلئے مدعو کیا ہے :وزیر خارجہ سشما سوراج کی ٹوئٹر پر گفتگو

India announces visa for children of 33 Pakistani bureauبھارت نے بوہرہ برادری کے ان 33 پاکستانی بچوں کو ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جنہیں اس برادری کے روحانی پیشوا نے بھارت آنے کی دعوت دی تھی ۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ ہم نے پاکستان کے 33 بوہرہ بچوں کو بھارت کا ویزا جاری کیا ہے جنہیں ان کے روحانی پیشوا نے مدعو کر رکھا ہے ۔ بوہرہ برادری کے روحانی پیشوا سیدنا مفصل سیف الدین ممبئی میں رہائش پذیر ہیں۔