counter easy hit

بھارت میں مرحومہ بیوی کی یاد میں ایک اور تاج محل

Taj Mahal of the late wife

Taj Mahal of the late wife

لکھنو…….بھارتی ریاست اترپردیش کے ریٹائرڈ پوسٹ ماسٹر نے مرحوم اہلیہ سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا۔پائی پائی جوڑ کر محبت کا تاج محل بنا لیا لیکن ایک خلش اب بھی اس کے دل میں باقی ہے۔
برسوں پہلے آگرہ کا تاج محل،مغل بادشاہ کی اپنی اہلیہ محبت کی نشانی بنا۔لیکن اترپردیش کے ایک گاؤں میں بننے والا چھوٹا تاج محل،ریٹائرڈ پوسٹ ماسٹر کی لازوال محبت کی علامت بن رہا ہے۔ایسی لازوال محبت،جو وہ اپنی مرحومہ بیوی سے کرتا ہے۔فیض الحسن کو اپنی شادی اس عمر بھی ایسے یاد ہے جیسے کل کی بات ہو۔روٹی پکانا اور پڑھنا بھی انہوں نے اپنی اہلیہ کو سکھایا۔پھر وہ لمحہ آیا جب محبت کا امتحان ہوا۔فیض الحسن کی بیوی کو اکثر خیال ستاتا کہ ان کے مرنے کے بعددنیا میں کوئی ان کا ذکر نہ کرے گا، تو فیض نے اسی وقت اپنی بیوی سے ایک وعدہ کیا۔آج اس مقبرے میں اس کی محبوب اہلیہ مدفون ہے۔اس کے پہلو میں ہی اس نے اپنی آرام گاہ بھی بنوائی ہے لیکن فیض کا اصل درد کچھ اور ہے۔ فیض الحسن کی بیوی دنیا سے جاچکی،وہ بھی چلا جائے گا،رہ جائے گی تو بس اس مقبرے کی صورت میں ان کی داستان محبت۔