counter easy hit

بھارت :آٹھ ماہ کی بچی سے زیادتی ، بچی کے والدین نے ملزم کے ہاتھ کاٹ دیئے

India: Abused girl eight

India: Abused girl eight

عدالت کی جانب سے ملزم کو دو سال تک سزا نہ دی گئی ، بچے کے باپ نے ملزم کے ہاتھ کاٹ ڈالے اور فرار ہوگیا
ممبئی (یس اُردو) بھارت میں جنسی درندے بے قابو ہوگئے ، آٹھ ماہ کی بچی سے زیادتی کرنے والے شخص کو دو سال تک عدالت نے سزا نہ دی ۔ بچی کے والدین نے خود ملزم کے ہاتھ کاٹ دیئے ۔ بھارتی عدالتیں مجرموں کے سامنے بے بس ہوگئیں ۔ ریاست پنجاب میں دو سال سے اپنی آٹھ ماہ کی بچی کے لیے انصاف مانگتے باپ کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ۔ عدالت کی جانب سے آٹھ ماہ کی بچی سے زیادتی کا کیس ملتوی ہونے پر بھارتی شہری نے خود مجرم کے ہاتھ کاٹ ڈالے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بچی کا والد روپوش ہے ۔ پولیس تحقیقات کر رہی ہے