counter easy hit

بھارت، ایک پاکستانی 49سال سےاپنی شناخت کی تلاش کا منتظر

India, A Pakistani awaiting a search for identity in 49 years

India, A Pakistani awaiting a search for identity in 49 years

بھارت میں49سال سے ایک پاکستانی اپنی شناخت کی تلاش میں ہے، کراچی میں پیدا ہونے والاآصف کرادیا دو سال کی عمر میں بھارت چلاگیا۔ آج 51برس کی عمر کو اس کے پاس پاکستانی اور نہ بھارتی شہری ہونے کا ثبوت ہے۔

اس کے والدین ،بیوی اور تین بچے سب بھارتی شہری ہیں، ممبئی ہائی کورٹ نے49سال بھارت میں قیام اور تمام دیگر شناختی حقائق کے باوجود نہ صرف اسے بھارتی شہریت دینے سے انکار کیا بلکہ طویل مدتی ویزا کی توسیع کی درخواست بھی مسترد کر دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق آصف کرادیا کی والدہ زیب النسابنیادی طور پر پاکستانی شہری تھیں ، عباس کرادیا سے شادی کے لئے اس نے مئی 1962 میں پاکستانی پاسپورٹ پر بھارت کا سفر کیا ،عباس بھارتی گجرات کے شہر سدھ پور میں پیدا ہواتاہم اس نے ممبئی میں رہائش اختیار کی۔پہلے بچے’آصف‘ کی پیدائش کےلئے زیب النسا 1965میں کراچی لوٹ آئیں اور پیدائش کے دوسال بعد واپس بھارت چلی گئیں تاہم بچے کے لئے حکومت پاکستان کی طرف سے کوئی علیحدہ پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا تھا۔زیب النسا کو1972میں بھارتی شہریت دے دی گئی۔بھارتی والدین ہونے کے باوجودممبئی ہائی کورٹ نے پاکستان میں پیدا ہونے والے اس بچے کو49 بعد بھی اپنا شہری تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ہائی کورٹ نے طویل مدتی ویزا کی توسیع کے لئے ان کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اس معاملے کی انکوائری کا بھی حکم دیا کہ کس طرح مرکزی حکومت اتنے برسوں سے اسے طویل مدتی ویزہ جاری کرتی آرہی ہے جس کے پاس پاکستانی نہ ہی بھارتی پاسپورٹ ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website