counter easy hit

وزیر خارجہ شاہ محمود کریشی کے ناقابل یقین انکشافات

Incredible revelations by Foreign Minister Shah Mahmood Krishi

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے امریکہ سے ازسرنو تعلقات کی بنیاد رکھ دی ہے،امریکہ آج پاکستان سے تجارت اور توانائی کی بات کررہا ہے،نینسی پلوسی سے وزیراعظم اورمیری ملاقات کو سمجھنا چاہیے ،41 سے زائد کانگریس کے ارکان ہمارے موقف کا حصہ بن گئے ہیں،ملکوں کی ضرورتیں ہی تعلقات کی بنیاد بنتی ہیں ،وزیراعظم کے وژن کا امریکہ نے نہ صرف اعتراف کیا بلکہ عملدرآمد بھی کررہا ہے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف حکومت سے پہلے پاکستان کہاں تھا یہ جاننا ہوگا ، پاکستان دنیا میں تنہا ہورہا تھا ہم نے اسے تعاون میں بدل دیا ہم امریکہ اور یورپ کو سرمایہ کاری کیلئے دعوت دے رہے ہیں ، 5 سال سے پاکستان کا کوئی وزیر خارجہ نہ تھا،6 سال سے امریکہ میں آپ کیلئے لابنگ کرنے والا کوئی نہ تھا،امریکہ افغانستان میں فوجی جارحیت کے بجائے سیاسی سمجھوتے پر آگیا،افغانستان میں پاکستان مخالف جذبات پروان چڑھ رہے تھے،ہم نے آئسولیشن کو وائٹ ہاؤس کے انوی ٹیشن میں تبدیل کیا،افغان امن معاملے پر مخلص ، دیانتداری سے آگے بڑھ رہے ہیں، دورہ امریکہ کے دوران جتنی دیانتداری اور خوداری سے پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا مجھے اس پر اطمینان ہے، اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں یہ موقع فراہم کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے برابری کی سطح پر بات کی ، لیٹے نہیں کچھ مانگا نہیں ، ہاتھ نہیں پھیلائے ۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ میڈیا سنسر شپ نہ ہمارا ارادہ ہے اورنہ ہوگی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے پاکستان اس وقت اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے، ہم خود دفاعی پوزیشن میں ہیں، ہم سے ڈو مور کا مطالبہ کیسے کیا جاسکتا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کیپٹل ہل پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے جبکہ پاکستان امریکا کا کس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن نے عمران خان کو خوش آمدید کیا۔ امریکی رکن کانگریس نے وزیراعظم کو اردو میں خوش آمدید کہا، سلام کیا اور شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کیپٹل ہل میں پاکستان کاکس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکامیں پاکستان کےبارےمیں غلط فہمی پائی جاتی تھی،پاکستان نے امریکا کی جنگ میں قربانیاں دیں ،دورےکامقصدیہاں پاکستان کےبارےمیں آگاہی دیناہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website