counter easy hit

بیٹا دفع کرو سب کو تم میری ایک بات مان لو ۔۔۔۔ ایف آئی اے کی ٹیم جب تحقیقات کے لیے کراچی کے فالودے والے کے گھر پہنچی تو اسکی بوڑھی ماں نے ٹیم کے سربراہ کو کیا کہا ؟ ناقابل یقین انکشاف

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ اسمبلی میں لسانیت پر بحث ومباحثہ سے زیادہ اس وقت صورتحال کشیدہ ہوگئی جب ایک رکن اسمبلی نے سابق صدر آصف علی زرداری کو ڈان کہہ دیا تو رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سابق صدر انور مجید کے خلاف تحقیقات سے ہل گئے ہیں

نامور صحافی شہزاد چغتائی روزنامہ نوائے وقت میں اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔جس پر سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ سے نہ رہا گیا اورانہوں نے تحریک انصاف کو بے بھاﺅ کی سنائیں۔اس دوران سب سے دانشمندانہ بیان صوبائی وزیراسمٰعیل راہو کا سامنے آیا۔ انہوںنے کہا کہ کچھ لوگ سندھیوں اوراردو بولنے والوں کو لڑاناچاہتے ہیں۔ ہم اس سازش کو ناکام بنادیں گے۔ سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ وفاق کی زیادتیوں کا رونا روتے رہے اورسندھ کے 29اضلاع کے ساتھ حکومت سندھ کی ناانصافیوں کا ذکر کرنا بھول گئے ۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق صوبوں کو وسائل کی فراہمی میںحق تلفی کا مظاہرا کر رہاہے ،مگر تلخ حقیقت تو یہ ہے کہ وفاق سے صوبوں کو اونے پونے پیسے تو مل رہے ہیں لیکن صوبہ سارے وسائل ہڑپ کررہا ہے اوراضلاع کو ان کے حصے کا چند فیصد بھی دینے کو تیار نہیں وفاق نے سندھ کو 50ارب کم دیئے تو صوبہ اضلاع کے 500ارب روپے دبائے بیٹھا ہے اورسارے اخراجات خود کررہا ہے۔ ادھر پیپلز پارٹی کو خدشہ ہے کہ ارب پتی فالودے والے کے کیس میں پیپلز پارٹی کو ملوث نہ کردیا جائے جعلی بنک اکاﺅنٹ کا یہ کیس بھی منی لانڈرنگ اسکینڈل کی طرح 2014کا ہے۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے تو لگی لپٹی کے بغیر صاف صاف کہہ دیا کہ فالودے والے کے کیس کا رخ پیپلز پارٹی کی جانب موڑا جارہا ہے۔سعید غنی نے کہا کہ اس اسکینڈل کی تحقیقات ہم سے نہیں فالودے والے سے کی جائے ساری حقیقت سامنے آجائے گی دوسری جانب فالودے والا بھی اپنے اکاﺅنٹ سے 225کروڑ روپے نکلنے پر خوفزدہ ہے اس نے کہا کہ میری یومیہ آمدنی 300روپے ہے۔ اگرمیں 2ارب 25کروڑ کامالک ہوتا تو فالودہ کیوں فروخت کرتا میں 40گز کے مکان میں رہتاہوں اوراردو میں دستخط کرتا ہوں جبکہ بنک ٹرانزیکشن کے چیکوں پرانگلش میں دستخط ہیں۔ اس معاملہ کی تحقیقات ایف آئی اے کررہی ہے ایف آئی اے کی ٹیم نے بنک اکاﺅنٹ منجمد کردیا اورفالودے والے کے گھرپر پہرہ لگادیا ہے۔ایف آئی اے کی ٹیم جب انکوائری کیلئے فالودے والے کے گھر پہنچی تو اس کی ماں نے کہا یہ پیسے ہمیں دیدو۔ وہ بیٹے کو شک کی نگاہ سے دیکھنے لگی اور کہا کہ تم اتنی رقم کے مالک ہو۔ ہم سے کیوں چھپائے رکھا ۔ سوال یہ ہے کہ جب اس بنک اکاﺅنٹ کا مالک منظر عام پر نہیں آیا تو کیا یہ رقم فالودے والے کو مل جائے گی۔ ایف آئی کا کا دعویٰ ہے کہ درحقیقت فالودے والے کا اکاﺅنٹ کسی اہم سیاسی شخصیت کا ہے۔