counter easy hit

مسلم لیگ (ن) کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا۔۔۔۔ اپنے دور حکومت میں ملکی خزانے کو کیسے کروڑوں کا چونا لگایا؟ ناقابل یقین انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں8لاکھ 18ہزار 624 ناقص پاسپورٹس پرنٹ کئے جانے کا انکشاف ہو ہے ۔ پاسپورٹس کے ناقص ہونے کے باعث انہیں 2017 میں تلف کرنے کیلئے جلایا گیا ۔ پاسپورٹ آفس کی جانب سے ہرماہ 13ہزار 643ناقص پاسپورٹ شائع کئے جا رہے ہیں

جبکہ پاسپورٹ حکام نے کہا کہ ناقص پرنٹنگ پرانی مشینوں کے باعث ہوئی ، نجی ٹی وی نیوز چینل کو دستیاب دستاویز کے مطابق پاسپورٹ جلائے جانے کی وجہ سے خزانے کو 28کروڑ سے زائد کا نقصا ن برداشت کرنا پڑا ۔ دستاویز کے مطابق مذکورہ پاسپورٹس 2012 سے لیکر 2017 تک چھاپے گئے جو پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کراچی سے چھپوائے گئے ،پرنٹنگ کارپوریشن کو چھپوانے کی مد میں فی پاسپورٹ 342.81روپے ادائیگی کی گئی تاہم پرنٹنگ کا معیار یقینی بنانے کیلئے ڈی جی پاسپورٹ اسلام آباد آفس کی جانب سے اقدامات نہیں کئے گئے ۔ دوسری طرف پاسپورٹ انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ روزانہ 20ہزار درخواستیں موصول ہونے کے سبب بروقت پرنٹنگ ناگزیر تھی ، پاسپورٹس کی پرنٹنگ پرانی مشینوں پر کرنے کی وجہ سے خزانے کو نقصان برداشت کرنا پڑا ۔ دوسری جانب ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف کی نیب کی جانب سے گرفتارکی تصدیق کر دی گئی ہے۔ مسلم لیگ((ن) کی پارلیمانی پارٹی نے شہبازشریف کی گرفتاری کو سیاسی مخالفین کے خلاف کارروائی قرار دے دیا۔ مسلم لیگ ( ن ) کی پارلیمانی پارٹی نے شہبازشریف کی گرفتاری کو سیاسی مخالفین کے خلاف کارروائی قرار دے دیا۔

شہبازشریف کی گرفتاری پر مسلم لیگ(ن ) کی پارلیمانی پارٹی نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسپیکر قومی اسمبلی کی اجازت کے بغیر اپوزیشن لیڈرکی گرفتاری خلاف قانون ہے، سیاسی مخالف پر عبرت کا نشان بنانے کی روش پہلے بھی قوم کا نقصان کرچکی ہے۔ مسلم لیگ ( ن ) کے اعلامیے میں مزید کہا گیاہے کہ شہباز شریف نے اپنی زندگی قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے وقف کی، چین اور ترکی سمیت جس کو ساری دنیا نے شاباش دی اور اس کی مثال دی، نیب نے اسے گرفتار کرلیا۔پارلیمانی پارٹی کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفین کے خلاف نیب کے استعمال کی بدقسمت تاریخ دہرائی جارہی ہے، ضمنی الیکشن کے موقع پر گرفتاری سے ثابت ہوگیا کہ حکومت ( ن ) لیگ سے کتنی خوفزدہ ہے، آزادانہ غیر جانبدارانہ الیکشن کو مخالفین اپنی سیاسی موت سمجھتے ہیں۔ ( ن ) لیگ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مشرف کے ستم کو ( ن ) لیگ کی قیادت،کارکنوں نے جرات اور بہادری سے گزارا، مسلم لیگ ( ن ) تمام صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے، قائدین کی مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیاجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نیب لاہور میں پیش ہونے کیلئے گئے تھے لیکن اس دوران نیب افسران نے انہیں حراست میںلے لیاہے جس کے بعد انہیں اب کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن نے کہاہے کہ نیب نے آج شہبازشریف کو گرفتار کر لیاہے ، شہبازشریف نے حواریوں کے ساتھ مل کر لوٹ مارکی ، تین سو ارب روپے کا اسکینڈل ہے۔