counter easy hit

تحریک انصاف بھی (ن) لیگ کی راہ پر چل پڑی۔۔۔ ناقابل یقین تفصیلات سامنے آ گئیں

گوجرانوالہ(ویب ڈیسک) تحریک انصاف بھی ن لیگ کی راہ پر چل نکلی، گوجرانوالہ پر طاقتور قبضہ گروپ مافیا کا راج برقرار رہا ، سرکاری زمین واگزار کرانے کے چکر میں جبری او ایس ڈی بنائے جانے پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ ڈٹ گئے ، چارج چھوڑنے سے انکار کر دیا ، لیگی ایم پی اے کی پٹرول پمپ کی اراضی واگزار کرانے کے معاملہ پر صوبائی حکومت اور ڈی سی کے مابین تنازع ہو گیا ، تحریک انصاف بھی لیگی ایم پی اے کی حمایتی بن گئی، لیگی ایم پی اے کے بیٹے کے مراسم پمپ کو مسمار کرنے کی راہ میں دیوار بن گئے ، تحریک انصاف کا ایک دھڑا اور ایم پی اے ڈپٹی کمشنر کی حمایت میں سامنے آگئے ۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ کے اچانک او ایس ڈی بنائے جانے پر کئی اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، سپریم کورٹ کے تجاوزات ہٹانے کے حکم اور سرکاری زمین واگزار کرانے میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ شعیب طارق نے بھرپور کردار ادا کیا مگر پھر خفیہ ہاتھ سرگرم ہوگئے اور پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنر کو او ایس ڈی بنا دیا۔ گذشتہ 6، 7 روز سے ڈپٹی کمشنر اپنے عہدے پر ڈٹے ہوئے ہیں اور چارج نہیں چھوڑا، تحریک انصاف کا ایک گروپ ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ رکوانے کیلئے زور لگا رہا ہے اورپی ٹی آئی کی گوجرانوالہ میں واحد خاتون ایم پی اے شاہین رضا کھلم کھلا ڈپٹی کمشنر کی حمایت میں نظر آرہی ہیں، گورنر چودھری سرور اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی لابی بھی ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ رکوانے کیلئے انتہائی سرگرم ہیں جس وجہ سے ابھی تک ڈپٹی کمشنر ڈٹے ہوئے ہیں۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق اسی طرح کی صورتِ حال کچھ عرصہ قبل ڈپٹی کمشنر سہیل ٹیپو کی بتائی جاتی تھی کہ اعلیٰ شخصیات کا پریشر برداشت نہ کرنے پر خودکشی پر مجبور ہوگئے تھے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ بھی اسی مافیا کے عتاب کا شکار ہوگئے ۔