counter easy hit

خوشحال خان خٹک ٹرین حادثے کی تحقیقات مکمل ۔۔۔ ذمہ دار کون نکلا اور اس کو کیا خوفناک سزا دی جانے والی ہے؟ ناقابل یقین اعلان کر دیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک) خوشحال خان خٹک ٹرین حادثے کی تحقیقات مکمل کرلی گئی جس کی روشنی میں ٹرین کے ڈرائیور اور گارڈ کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اوور اسپیڈ کے باعث ٹرین حادثے کا شکار ہوئی جس کے ذمہ دار ٹرین ڈرائیور اور گارڈ ہیں

سینئر جنرل منیجر ریلوے آفتاب اکبر کے مطابق حادثے کے بعد معطل کیے گئے افسران ٹرین حادثے کے ذمہ دار نہیں بلکہ ڈرائیور اور گارڈ ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے دو سینئر افسروں کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے معطل کردیا تھا، تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ڈپٹی مکینکل انجنیئر کیرج اینڈ ویگن اور اسسٹنٹ مکینیکل انجیئر پشاور کو ملازمت پر بحال کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان ٹرین 16 ستمبر کو حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 20 مسافر زخمی بھی ہوئے۔خوشحال خان خٹک ٹرین دوسری مرتبہ 27 ستمبر کو بھی حادثے کا شکار ہوئی اور اس کی 10 بوگیاں پٹری سے اتریں۔