counter easy hit

پاک بحریہ میں مقامی ساختہ ’’پی این ایس ہمت‘‘ کی شمولیت

کراچی: ملکی وسائل سے تیار کردہ دوسرے فاسٹ اٹیک (میزائل) کرافٹ ’’پی این ایس ہمت‘‘ کو پاک بحریہ کے سپرد کردیا گیا ہے۔
Including the locally built "PNS Dent" in the Pak Navy

Including the locally built “PNS Dent” in the Pak Navy

پاک بحریہ میں نئے جہاز کی کمیشننگ کی پروقار تقریب پی این ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ فاسٹ اٹیک (میزائل) کرافٹ کراچی شپ یارڈ میں چین کے اشتراک سے تعمیر کیا گیا ہے جو جدید ترین ہتھیاروں ہتھیاروں، سینسرز اور میزائل سسٹمز سے لیس کیا گیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے کہا کہ میزائل کرافٹ کی اندرون ملک تیاری جہاز سازی کے شعبے میں خود انحصاری کی جانب اہم سنگ میل ہے۔ ملکی دفاع کےلیے مؤثر، مضبوط اور خود کفیل بحریہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نیول چیف کا مزید کہنا تھا کہ محفوظ بحری ماحول سی پیک کی کامیابی کےلیے بھی ناگزیر ہے۔

پی این ایس ہمت کی لمبائی 63 میٹر ہے جبکہ اس فاسٹ اٹیک کرافٹ میں نصب کیا گیا میزائل سسٹم مکمل طور پر پاکستان میں تیار کیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website