counter easy hit

اشتعال انگیز تقریر، ایم کیو ایم قائد سمیت دیگر رہنما اشتہاری قرار

including party leader

including party leader

اشتعال انگیز تقریر کے لئے سہولت کاری کے مقدمے کی سماعت میں وسیم اختر ، روئف صدیقی اور قمر منصور کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کر دی گئی
کراچی (یس اُردو) انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں ایم کیو ایم کے قائد ، ڈاکٹر فاروق ستار ، رشید گوڈیل ، نسرین جلیل ، خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر رہنمائوں کو اشتہاری قرار دے دیا ۔وسیم اختر ، روئف صدیقی اور قمر منصور کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کر دی ۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں ایم کیو ایم کے قائد کی اشتعال انگیز تقریر کے لئے سہولت کاری کے مقدمے کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے 23 مقدمات میں وسیم اختر ، روئف صدیقی اور قمر منصور کی عبوری ضمانت میں16 اپریل تک توسیع کر دی ہے ۔
ایم کیو ایم کے رہنمائوں کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں ایم کیو ایم کے قائد کی تقریر میں سہولت فراہم کرنے کے الزام میں مقدمات درج ہیں ۔عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں مسلسل عدم حاضری پر ایم کیو ایم کے قائد ، ڈاکٹر فاروق ستار ، رشید گوڈیل، نسرین جلیل ، خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر رہنمائوں کو اشتہاری قرار دے دیا۔