counter easy hit

سانحہ پشاور کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (یس ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سانحہ پشاور کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

عصر حاضر کی تاریخ میں بربریت اور سفاکیت کے ایسے بدترین واقعہ کی مثال نہیں ملتی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ سانحہ پشاور پر آج بھی ہر دل زخمی اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔

قوم آج شہداء کے خون کے طفیل دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

سیاسی اتفاق رائے سے بنائے گئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔