counter easy hit

۱۱ سال سے بند ٹرین کا افتتاح : تحریک انصاف کی حکومت نے قوم کو خوشخبری سنا دی

کراچی(ویب ڈٰیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کراچی میں 11 سال سے بند لوکل ٹرین کا آج افتتاح کریں گے۔ اس ٹرین کے ذریعےیکم نومبر سے روزانہ ہزاروں افراد سفری سہولت حاصل کرسکیں گے۔ٹرین کا روٹ 65 کلومیٹر پر محیط ہوگا جس کا کم از کم ٹکٹ 25 روپے اور زیادہ سے زیادہ 80 روپے ہوگا۔
حکام کے مطابق کراچی سٹی اسٹیشن سے دھابیجی کے لیے لوکل ٹرین صبح 7 بجے اور شام پونے 6 بجے روانہ ہوگی جبکہ دھابیجی سے کراچی سٹی کے لیے صبح 6 بجے اور شام 5 بجے ٹرین روانہ ہوگی۔یہ ٹرینیں ڈرگ روڈ، ڈرگ کالونی، ملیر سٹی لانڈھی اور بن قاسم اسٹیشنوں پر رکیں گی۔کراچی میں لوکل ٹرین سروس کا آغاز 60 کی دہائی میں ہوا تھا اور روزانہ دو درجن سے زائد ٹرینیں تین مختلف روٹس پر کراچی کے سٹی اسٹیشن سے دھابیجی، ملیر کینٹ اور کھوکھراپار جاتی تھیں۔بعد میں ایک توسیعی منصوبے کے تحت 70 کی دہائی میں سرکلر ریلوے کا آغاز ہوا۔ریٹائرڈ ریلوے ملازم منظور رضی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انھوں نے سرکلر ریلوے کا پہلا ٹکٹ فروخت کیا تھا۔کراچی شہر کی آبادی میں تیزی سے اضافے کے باوجود لوکل ٹرینیںرفتہ رفتہ کم ہوتی گئیں اور 2007 میں کراچی اور دھابیجی کے درمیان اور 2014 میں کراچی اور لانڈھی کے درمیان چلنے والی لوکل ٹرین بند کردی گئیں۔ تاہم ریلوے حکام نے ایک بار پھر کراچی سے دھابیجی کے درمیان لوکل ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اپوزیشن کے پاس حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کیلئے کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے ، جلد معاشی بحران سے نکل جائیں گے اور انشا اللہ جلد معاشی حالات بہتر ہو جائیں گے
جووزیر کام نہیں کرے گا گھرجائے گا ۔وزیراعظم وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب پارلیمانی پارٹی کو یقین دہانی کرائی کہ پریشان ہوں اور نہ ڈرنے کی ضرورت ہے، اپوزیشن کے پاس حکومت مخالف احتجاج کیلئے کوئی اخلاقی جواز نہیں ، انہوں نے کہا کہ میں سعودی عرب کے بعد چین جا رہا ہوں، قرض نہیں بلکہ پاکستان میں سرمایہ کاری لائیں گے،عمران خان نے پنجاب میں مسافر خانوں کے منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کا صوبے کے مختلف اضلاع میں سائبان فراہم کرنے کا منصوبہ قابل تعریف ہے۔انہوں نے تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن میں بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جا رہا ہے،اس سلسلے میں غریب لوگوں کو تنگ نہ کیا جائے ۔وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے وزرا کو خبردار کرتے ہوئے صاف بتا دیا ہے کہ جو کام نہیں کرے گا، وہ گھر جائے گا۔ ہمیں عوام کو ڈیلیور کرنا ہے، اپوزیشن کا کام تنگ کرنا ہے، ہم کوترجیحات کا تعین کر کے عوام کی خدمت کرنا ہوگی ۔وزیراعظم نے لاہور کا مختصر دورہ کیا، گورنر ہاوس پہنچنے پر چودھری محمد سرور نے ان کا استقبال کیا۔ ایوان وزیرِاعلیٰ میں وزیراعظم سے وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی اس موقع پر وزیرِاعلیٰ نے 100 روزہ پلان پر عمل درآمد اور ہاﺅسنگ منصوبے پر پیش رفت پر اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے بھی ملاقات کی جس میں پنجاب میں اتحاد اور دیگر پالیمانی امور پر غور وغوض کیا گیا ۔وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی اور صوبائی وزرا ءسے بھی خطاب کیا۔ وزیراعظم نے وزرا کو صاف بتا دیا کہ کارکردگی دکھانا ہو گی، اگلے 60 روز مانیٹرنگ ہو گی، کام نہ کرنے والے کوگھر بھیج دیا جائے گا ۔