counter easy hit

ورلڈ بیچ گیمز: انعام بٹ نے اپنا میڈل کشمیریوں کے نام کر دیا

اینوک ورلڈ بیچ گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پہلوان انعام بٹ نے اپنا میڈیا کشمیری عوام کے نام کر دیا۔

 

‏انعام بٹ پہلوان ‏ اینوک ورلڈ بیچ گیمز میں سونے کا تمغہ جیت کر جب  لاہور ائیرپورٹ پر پہنچے تو ساتھی پہلوانوں نے  ڈھول کی تھاپ پر  بھنگڑے ڈال کر  گولڈ میڈلسٹ کا شاندار استقبال کیا اور انعام بٹ زندہ باد کے نعرے لگائے۔

انعام بٹ کا استقبال کرنے لیے خصوصی طور پر ان کے آبائی شہر گوجرنوالا سے بھی ان کے ساتھی پہلوان اور متوالے لاہور پہنچے اور قومی چیمپئن کو پھولوں کے ہار پہنا کر  خوش آمدید کہا۔

وطن واپسی پر انعام بٹ نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر یہ ان کا چوتھا گولڈ میڈل ہے  جس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ میڈل ورلڈ بیچ گیمز میں حاصل کیا جہاں پاکستان کی جانب سے نمائندگی کرنے والا میں واحد ایتھلیٹ تھا۔

 انعام بٹ  نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہو ئے اور اس کی وجہ سب کی جانب سے حوصلہ افزائی ہے، محکمہ  واپڈا کے علاوہ پاکستان اسپورٹس بورڈ پنجاب اور میڈیا نے بہت سپورٹ کیا۔

قومی پہلوان نے کہا کہ یہ اچھی روایت ہے کہ دوسرے کھیلوں کے کھلاڑی بھی حوصلہ افزائی کے لیے آگے آ رہے ہیں، شعیب ملک اور وہاب ریاض سمیت کئی کرکٹرز نے سوشل میڈیا پر  پیغامات بھیجے جس سے بہت حوصلہ ملا۔

‏انعام بٹ نے مزید کہا کہ ایونٹ میں شرکت سے قبل ہی کہا تھا کہ میڈل کشمیری بہن بھائیوں کے نام کروں گا،  خوشی ہے کہ میڈل جیتا ہوں جو اب میں کشمیری عوام کے نام کر رہا ہوں جن پر بہت ظلم و ستم ہو رہا ہے۔

‏انہوں نے کہا کہ  اب ہدف ساؤتھ ایشین گیمز ہیں، اس میں کئی پہلوان مختلف کیٹگریز میں حصہ لیں گے لیکن تاحال باقاعدہ کیمپ کا انعقاد نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلوان وسائل کی کمی کا شکار ہیں کیمپ لگنا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ میڈلز جیت سکیں۔

’طیارہ خراب نہیں تھا، وزیراعظم کو واپس نیویارک بلایا گیا تھا‘

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فضل الرحمان کا دھرنا روکنے سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website