counter easy hit

سوال گندم جواب چنا: مراد سعید نے قومی اسمبلی میں شہباز شریف کو ایسی بات کہہ دی کہ (ن) لیگی ارکان آگ بگولا ہو گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کوئی جتنا بھی شور مچائے،سرٹیفائیڈ چور ڈکیت کون ہے سب کو پتہ ہے، جنہوں نے پاکستان کولوٹا ان کا احتساب ہوگا، روک سکوتوروک لو، کسی میں دم خم ہے تو کل قرارداد لاتا ہوں، ملک لوٹنے والوں کو پھانسی دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا سب کو معلوم ہے 2013کے الیکشن میں دھاندلی کس نے کی تھی، کہتے ہیں موجودہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے تو ثابت کریں، ماضی میں دھاندلی کیلئے ہم نے دھرنا دیا،کمیٹی بنی اور ثبوت سامنے آئے۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےخطاب میں کہاچوروں کوجیل میں ڈالیں گے، انھوں نے خطاب میں کسی کانام تو نہیں لیا تھا، پھر وزیراعظم کے خطاب پر مخصوص لوگوں کو کیوں تکلیف شروع ہوگئی، اپوزیشن ارکان کے تمام سوالوں کے جواب دیں گے۔وزیر مملکت برائے مواصلات نے کہا پانامالیکس آیا اور کہا گیا ایک ایک رسید پیش کریں گے لیکن صرف ایک خط آیا، ملک آج معاشی صورتحال سے دوچار ہے، اس کے ذمہ دار ذاتی کاروبار والے ہیں، ملکی معیشت پر توجہ دینے کے بجائے ذاتی کاروبارکو عروج پر لے جایا گیا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ان کا تو نعرہ تھا ہر پل کھاؤ، ہر وقت کھاؤ، بھرپور کھاؤ جتنا ہوسکے کھاؤ، جنہوں نے پاکستان کولوٹا ان کا احتساب ہوگا،جنہوں نے نوجوانوں کو بے روزگار کیا ان کااحتساب ہوگا، جن کی وجہ سے مالی بحران آیا ان کااحتساب ہو گا، روک سکو تو روک لو۔جنہوں نے پاکستان کولوٹا نوجوانوں کو بے روزگار کیاان کااحتساب ہو گا،
روک سکو تو روک لوانھوں نے کہا کوئی جتنا بھی شور مچائے،سرٹیفائیڈ چور ڈکیت کون ہے سب کو پتہ ہے، الحمداللہ سرٹیفائیڈ چور ڈاکوؤں کا تعلق پی ٹی آئی سے نہیں ہے، آئیں مل کرقانون بنائیں ملک لوٹنے والوں کوڈی چوک پر پھانسی دلائیں۔رانا ثنااللہ کے بیان پر مراد سعید کا کہنا تھا کہ راناثنااللہ نےاپنےموجودہ قائدکی بیٹی کےبارےمیں جوکہاتھاوہ ریکارڈکاحصہ ہے، اس سےپتہ چلتاہےموجودہ قائدکی وفاداری میں وہ رکن کہاں تک چلے گئے۔وزیر مملکت برائے مواصلات نے کہا میٹرومیں کرپشن سے متعلق تمام ثبوت پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، میٹرو میں جن چینی شہریوں نے کرپشن کی انہیں چین میں سزائیں بھی دی گئیں، 56 کمپنیوں کا اسکینڈل، میٹرو کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں، شہباز شریف سے پوچھا جاتا ہے کرپشن ہوئی تو کہتے ہیں میں تو چائے پینے گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے نہیں 4 اعلیٰ ججز نے نواز شریف کو سرٹیفائیڈ چور کہا ہے، محنت سے پیسہ کمایا ہوتا تو پہلی پیشی میں ہی بتا دیتے یہ محنت کی کمائی ہے،بلین ٹری سونامی پر تو فخر کرتے ہیں،پورے ملک میں منصوبے کو پھیلارہےہیں،ملک کو لوٹنے والوں کااحتساب نہیں ہوگا تو پاکستان آگے کیسے بڑھے گا، کسی میں دم خم ہے تو کل قرارداد لاتا ہوں، ملک لوٹنے والوں کو پھانسی دیں گے۔مراد سعید نے کہا میری تربیت ایسی نہیں گالی کاجواب گالی سے دوں گا،
راناثنااللہ پر ان کی ہی پارٹی کے سینئر ممبر نے 17افراد کے قتل کا الزام لگایا، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں کون ساوہ لوگ نکل کراحتجاج کررہے تھے، خواتین پربراہ راست فائرنگ کی، بچوں کوبھی نہ بخشاگیا، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقاتی رپورٹ میں ان ہی موصوف کا نام آتا ہے۔زینب کے قتل سے متعلق وزیر مملکت برائے مواصلات کا کہنا تھا کہ زینب کا دل سوز واقعہ ہوا،پریس کانفرنس میں متاثر شخص سے مائیک چھینا گیا،قصور میں بارہا واقعات ہورہے تھے کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا تھا، قصور واقعے پر حکومت کے ایکشن نہ لینے پر لوگ نکلے تو ان پر بھی فائرنگ کی گئی۔انھوں نے مزید کہا اپوزیشن بینچزمیں بیٹھ کر چھوٹو گینگ کا ذکر کر رہا تھا، ن لیگی رہنما میرے پاس آئے اور کہا چھوٹو گینگ میں راناثنااللہ کا ذکر بھی کردیں، کوئی بھی الزام لگائیں ہر الزام کا جواب دینے کیلئے تیار ہوں۔پاناما کیس چلا،بیٹا کہتا ہے بہن اور بہن کہتی ہے ابو جواب دیں گے، ابو کہتے ہیں پردادا جواب دیں گے۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ پاناما کیس چلا،بیٹا کہتا ہے بہن اور بہن کہتی ہے ابو جواب دیں گے، ابو کہتے ہیں پردادا جواب دیں گے، بڑے افسوس کی بات ہے، کرپشن کے پیسوں کیلئے پردادا کو بھی نہیں چھوڑا گیا، کہتےہیں حکومت نےجواب نہیں دیا معاشی بحران کیوں ہے، ہم تو روز جواب دے رہے ہیں، معاشی بحران ن لیگ کی حکومت کی وجہ سے ہے۔