counter easy hit

ورلڈ الیون کیخلاف میچ میں آملہ میرا ہدف ہونگے :حسن علی

لاہور: ورلڈ الیون کی کامیابی کے بعد دنیا کے دیگر ممالک کی ٹیمیں بھی پاکستان کھیلنے آئیں گی: قومی فاسٹ بائولر کی گفتگو

In the match against World XI, Amala will be my target: Hasan Ali

In the match against World XI, Amala will be my target: Hasan Ali

قومی فاسٹ بائولر حسن علی ورلڈ الیون کیخلاف میچز کھیلنے کیلئے بیتاب ہیں ۔ نوجوان بائولر نے جنوبی افریقہ کے بلے باز ہاشم آملہ کی وکٹ لینے کو ہدف بنا لیا ہے ۔ ورلڈ الیون کیخلاف سیریز کا انتظار صرف شائقین کو نہیں کھلاڑی بھی بے قرار ہیں۔ قومی فاسٹ بائولر حسن علی پاکستانی میدانوں میں انٹرنیشنل پلیئرز کیخلاف کھیلنے کو بیتاب ہیں ۔ حسن علی بڑے ایونٹ میں اچھی بائولنگ کیلئے پرعزم ہیں ۔ کھلاڑی نے جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ کی وکٹ کو ہدف بنا لیا ۔ حسن علی کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کی کامیاب میزبانی کے بعد دیگر انٹرنیشنل ٹیمیں بھی پاکستان ضرور آئیں گی۔