counter easy hit

الیکشن بل کی منظوری میں پی ٹی آئی، ایم کیو ایم کے کردار کی تحقیقات ہونی چاہیے، خورشید شاہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ الیکشن بل کی سینیٹ سے منظوری میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے کردار کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

In the approval of the Election Bill, the role of PTI, MQM should be investigated, Khursheed Shahاسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے رابطے کے باوجود چیئرمین نیب کے لئے نام نہیں دیے، 3 مرتبہ رابطہ کرنے پر بھی پی ٹی آئی نے چیئرمین نیب کے لئے نام تجویز نہیں کیا، اسی طرح ایم کیو ایم سے بھی رابطہ کرنے کے باوجود انہوں نے نام نہیں دیا۔ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نام نہ دیں تو میں رک نہیں سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے آج ملاقات میں ناموں کا تبادلہ ہوگا جب کہ چیئرمین نیب کا تقرر 8 اکتوبر سے قبل کرلیا جائے گا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن بل کی سینیٹ سے منظوری میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے کردار کی تحقیقات ہونی چاہیے، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے سینیٹ میں اپنی غلطی کو چھپانے کے لیے کل قومی اسمبلی میں احتجاج کیا۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نواز شریف کو پارٹی صدر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کو پارٹی صدر بنانے کے لیے قانون میں ترمیم کی گئی۔