counter easy hit

سندھ میں 34 اورپنجاب میں 18 ارب کی بجلی چوری ہوئی

In Punjab, 34 in

In Punjab, 34 in

اسلام آباد……وزارت پانی وبجلی نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ گزشتہ 5 سال میں سندھ میں سب سے زیادہ 34 ارب 45کروڑاوردوسرے نمبر پر پنجاب میں 18 ارب 4کروڑ کی بجلی چوری کی گئی۔
قومی اسمبلی میں گزشتہ 5 سال کے دوران بجلی چوری اور مقدمات پر وزارت پانی و بجلی کی رپورٹ پیش کی گئی،رپورٹ کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 34 ارب 45 کروڑ کی بجلی چوری ہوئی جب کہ5ارب20 کروڑ روپے کی وصولیاں کی گئیں ۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 18 ارب 4کروڑ کی بجلی چوری ہوئی اور 9ارب 97 کروڑ کی وصولی کی گئی،خیبرپختونخوا میں 17ارب 63 کروڑ کی بجلی چوری ہوئی جب کہ 2 ارب 13 کروڑ کی وصولی کی گئیں، بلوچستان میں30 کروڑ کی بجلی چوری ہوئی اور 9کروڑ 70لاکھ کی وصولیاں کی گئیں ۔وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے ایوان کو بتایا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے دریاؤں پر چھوٹے ڈیمز بنانے کے لیے چین کی کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی۔ وزیرمملکت عابد شیر علی نے بتایا کہ اس سال کے آخر تک بجلی کی پیداوار 18 ہزار میگاواٹ تک ہو جائے گی ۔