counter easy hit

پشاورمیں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار شہید

In Peshawar blast on FC vehicle, 3 killed

In Peshawar blast on FC vehicle, 3 killed

پشاور: بشیرآباد میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکاے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔

پشاورمیں بشیرآباد کے علاقے میں ایف سی کے جوان گاڑی میں معمول کے گشت پرتھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکارشہید جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اورزخمی اہلکاروں کو فوری طورپرسی ایم ایچ پشاورمنتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایس ایس پی آپریشنزپشاورپولیس نے جائے وقوعہ پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں ایف سی کے اہلکاروں کونشانہ بنایا گیا، اس سلسے میں دہشت گردوں نے سڑک کنارے بارودی مواد نصب کررکھا تھا جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سےاڑایا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website