counter easy hit

لودھراں میں شہری نے پولیس رویے سے دلبرداشتہ ہوکر سرعام خود سوزی کرلی

لودھراں: پولیس رویے سے دلبرداشتہ ہوکر لودھراں کے شہری نے خود سوزی کرلی۔

In Lodhran, the citizen made a self-reliant self-reliance with police behaviorپولیس کے رویے سے  دلبرداشتہ ہوکر لودھراں کے رہائشی اقبال نے کچہری میں خود کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی۔ اقبال کو تشویشناک حالت میں بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مرنے سے پہلے اقبال کی اسپتال میں آخری گفتگو سامنے آئی ہے جس میں اقبال کا کہنا تھا کہ تھانہ سٹی لودھراں کے رویہ کے خلاف خود کو آگ لگائی۔ تھانہ سٹی کے اے ایس آئی نصر اللہ نے میرے بیٹے کے خلاف جھوٹا کیس بنایا اوررشوت لی جب کہ رشوت لینے کے باوجود پولیس نے بیٹے کا جھوٹے کیس میں چالان کردیا۔ دوسری جانب ڈی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی کومعطل کرکے محکمانہ تحقیقات کا حکم جاری کردیا ہے۔