counter easy hit

کراچی میں مکا چوک کے اطراف ایم کیو ایم لندن کے کارکن اور رینجرز آمنے سامنے

In Karachi,workers of MQM london and Rangers face to face around the mukka chowk

In Karachi,workers of MQM london and Rangers face to face around the mukka chowk

کراچی: عزیز آباد کے قریب ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں نے مکا چوک پر پارٹی پرچم لگانے اور یادگار شہدا جانے کی کوشش پر ہنگامہ آرائی ہوگئی۔ 

یس اردو نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد میں واقع جناح گراؤنڈ میں یوم شہدا کے موقع پر یادگار شہدا جانے والے ایم کیوایم لندن کے ارکان کو رینجرز کی جانب سے روک لیا گیا، ایم کیوایم لندن رابطہ کمیٹی کے ارکان رینجرز کے ساتھ مذاکرات جاری تھے کہ  یوم شہدا میں شریک ہونے والے کارکنان  نے مکا چوک پر بانی ایم کیوایم کے حق میں وال چاکنگ کردی اور لیاقت علی خان چوک پر پوسٹرز اور جھنڈا لگانے کی کوشش کی گئی جس پر رینجرز نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا جس کے باعث شرکا میں بھگڈر مچ گئی، بھگڈر کے باعث مکا چوک اور اطراف میں شدید ٹریفک جام ہوگیا۔

اس موقع پر رینجرز افسران اور ایم کیوایم لندن کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کے درمیان مذاکرات ہوئے، جس کے نتیجے میں خاتون ونگ کو یادگار شہدا پر حاضری دینے اور فاتحہ کوانی کی اجازت دے دی ۔

رینجرز کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر نسیم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے کسی کو بھی قرآن خوانی سے نہیں روکا لیکن قرآن پاک پڑھنے کے لئے سڑک موزوں جگہ نہیں قرآن کو سیاسی طور پر استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ اور شہر میں بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔کچھ خواتین نے قرآن خوانی کی اجازت مانگی تھی جس کے بعد عوام کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے قرآن پڑھنے کی اجازت دی گئی کیوں کہ احتجاج کے باعث شدید ٹریفک جام ہوگیا تھا اور یہاں ایمبولینسز بھی پھنسی ہوئی تھیں۔

دوسری جانب حیدر آباد کے پکا قلعہ گراؤنڈ میں بھی حالات کشیدہ ہوگئے، پولیس نے گراؤنڈ کی جانب جانے والے تمام راستے بند کردیئے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے ہر سال 9 دسمبر کو یوم شہدا منایا جاتا ہے تاہم  ایم کیو ایم پاکستان کی بانی متحدہ سے اظہارلاتعلقی کے بعد اب دونوں جماعتیں الگ الگ تقریبات منعقد کررہی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website