counter easy hit

کراچی میں پاکستان کی سب سے بلند عمارت کا افتتاح

 building inaugurated

building inaugurated

کراچی…….کراچی میں پاکستان کی سب سےبلند عمارت بحریہ ٹاؤن آئیکون کا افتتاح کردیا گیاہے۔بحریہ ٹاؤن آئیکون کی 62میں سے 41منزلیں تعمیر ہوچکی ہیں۔
بحریہ ٹاؤن آئیکون کو پاکستان کی بلند ترین عمارت ہونے کا اعزاز حاصل ہے، یہ عمارت اپارٹمنٹس، کارپوریٹ دفاتر اور شاپنگ مال پر مشتمل ہے۔بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کا جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ گزشتہ روز لاہور اور راول پنڈی سمیت پاکستان کے کئی شہر بجلی جانے کی وجہ سے اندھیرے میں ڈوبے رہے لیکن بحریہ ٹاؤن روشن رہا جس کی وجہ یہ ہے کہ ہنگامی صورتحال کیلئے ہم بجلی کا بیک اپ رکھتے ہیں ۔