counter easy hit

کراچی میں آج موسم خشک رہے گا ، بارش کا امکان نہیں

In Karachi dry

In Karachi dry

شہر میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ، درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا
کراچی (یس اُردو) سکھر ڈویژن میں آج اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ۔ کراچی میں آج بارش کا امکان نہیں ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں سکھر ڈویژن میں آج اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں آج بارش کا امکان نہیں ہے ۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔ دادو میں کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ ، لاڑکانہ میں کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ ، بے نظیر آباد اور سکھر میں کم سے کم درجہ حرارت 16 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ اور حیدر آباد ، بدین اور میر پور خاص میں کم سے کم درجہ حرارت 17 سے ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔