counter easy hit

ہر مسلم ملک میں 19رمضان کو ڈیوٹی کا آخری دن قرار دے دیا جائے، امام و خطیب مسجد قبا اور معروف عالم دین شیخ صالح المغامسی

مدینہ منورہ: مسجد قبا کے امام و خطیب اور معروف عالم دین شیخ صالح المغامسی نے آرزو ظاہر کی ہے کہ کاش تمام مسلم ممالک رمضان المبارک کا آخری عشرہ عبادت کیلئے مختص کردیں۔ ہر مسلم ملک میں 19 رمضان کو ڈیوٹی کا آخری دن قرار دے دیا جائے، ہر مسلم ملک میں لوگ آخری عشرہ میں عبادت کیلئے یکسو ہو جائیں۔ ایسے ملازم جن کی ڈیوٹی آخری عشرے میں ضروری ہو انہیں ڈیوٹی دینے پر اعزازی محنتانے سے نواز جائے۔ المغامسی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ ’’العقال‘‘ استعمال نہیں کرتے۔ وہ اسے نہ تو حرام سمجھتے ہیں اور نہ ہی اس کے استعمال کے بارے میں کسی شک و شبے میں مبتلا ہیں۔ سعودی عوام کا یہ قومی لباس ہے۔ انکی روایت ہے۔ انکے لئے یہ باعث فخر ہے۔ ہماری نئی نسل خاص کر تعلیم یافتہ طبقہ حد درجہ تقلید اغیار اور مغربی مرعوبیت کا شکار ہو رہا ہے اور اغیار کی بود وباش‘ رسوم ورواج اور غیر اسلامی تہواروں اپریل فول‘ ویلنٹائن ڈے اور بسنت وغیرہ کو اپنائے اور بے حیائی کی راہ پر چلا جا رہا ہے۔

آل پاکستان اہل حدیث کانفرنس کا اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت وقت مغربی اور غیر اسلامی تباہ کن رسوم اور تہواروں پر ہر حال میں پابندی لگائے۔ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی مملکت ہے جس کے آئین میں اسلام کو تمام قوانین پر بالادستی حاصل ہے۔ لیکن اسلام اور پاکستان دشمن طاقتیں این جی اوز وغیرہ کے روپ میں ہر نظام میں مداخلت کر رہی ہیں۔ ان کا سب سے بڑا ہدف تعلیمی نظام ہے اور انہی کے کہنے پر قرآنی آیات تک کو نصاب سے نکال دیا گیا ہے۔ سرکاری اور نیم سرکاری سکولوں اور کالجوں میں طلبہ‘ طالبات کو زندگی گزارنے کی مہارتوں پر مبنی تعلیمی پروگراموں کے تحت خاندانی منصوبہ بندی‘ جنسی تعلقات‘ کم عمری کی شادی سمیت‘ نہایت فحش اور قابل اعتراض مواد کو درسی کتب کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ آل پاکستان اہل حدیث کانفرنس کا عظیم اجتماع حکومت وقت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اسلام اور نظریہ پاکستان کے حامی ماہرین تعلیم پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دے تا کہ نصاب تعلیم کو اسلام اور نظریہ پاکستان کے مطابق تشکیل دیا جائے۔ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا۔ اس کو اسلام کا قلعہ ہی بننا چاہیے۔