counter easy hit

بالائی علاقوں میں سرد، پنجاب اور سندھ میں موسم گرم

In cold areas

In cold areas

اسلام آباد….ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں موسم گرم اور خشک ہے۔
گلگت بلتستان،مالاکنڈ ڈویژن سمیت مختلف علاقوں میں موسم صاف ہے لیکن سردی اب بھی برقرار ہے،پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم خشک ہے رات اور صبح کے اوقات میں موسم ہلکا سرد ہوجاتا ہے۔سندھ کے مختلف شہروں میں موسم گرم اور خشک ہے،شمالی بلوچستان میں بھی موسم خشک اور گرم ہوتا جارہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔