counter easy hit

بلغاریہ میں معذور بلیوں کے لیے مصنوعی پاؤں تیار

پوہ اور سٹیون نامی یہ بلیاں دارالحکومت صوفیہ کے گلی کوچوں میں اب آرام سے چوہوں کے پیچھے دوڑتی ہیں۔

In Bulgaria prefabricated foot for disabled cats

In Bulgaria prefabricated foot for disabled cats

صوفیہ: بلغاریہ میں ایک ٹریفک حادثے میں اپنی ٹانگیں کھونے والی دو بلیوں کو مصنوعی پاؤں لگا دئیے گئے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ یورپ میں اس نوعیت کا پہلا آپریشن ہے۔ پوہ اور سٹیون نامی یہ بلیاں دارالحکومت صوفیہ کے گلی کوچوں میں اب آرام سے چوہوں کے پیچھے دوڑتی ہیں۔ان کو لگائے گئے مصنوعی پاؤں پولیمر سے تیار کیے گئے ہیں جبکہ پنجوں کے حصے پر ربڑ لگایا گیا ہے ۔ان بلیوں کا آپریشن کر کے انہیں مصنوعی ٹانگوں کا تحفہ دینے والے بلغارین سرجن ولادی سلاو زلاٹینوو نے پہلی بار اس نوعیت کا آپریشن کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں بلیاں کسی بھی عام بلی کی طرح چل سکتی ہیں، بھاگ دوڑ سکتی ہیں اور کھیل سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بلی کا ایک ٹانگ سے معذور ہوجانا عام بات ہے ، لیکن اگر وہ دونوں ٹانگوں سے معذور ہوجائے تو وہ بہت مشکل سے حرکت کر سکتی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ بلیوں کا اس نوعیت کا کامیاب آپریشن دیگر کئی معذور جانوروں کے لیے بھی امید کی کرن ثابت ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website