counter easy hit

امریکی الیکشن، ہیکنگ میں ملوث روسی ایجنٹس کی شناخت ہوگئی

اطلاعات کے مطابق امریکا میں گزشتہ سال نومبر میں صدارتی انتخاب سے قبل مبینہ ہیکنگ میں ملوث روسی ایجنٹس کی شناخت کر لی گئی ہے۔

In American elections, involved in hacking Russian agents identified

In American elections, involved in hacking Russian agents identified

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی حکام نے ان ایجنٹس کے نام ظاہر نہیں کیے اور ان پر الزام ہے کہ انھوں نے ڈیموکریٹس کی ای میل سے ڈیٹا چرا کر وکی لیکس کو منتقل کیا تھا تاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں ووٹنگ اثرانداز ہو سکے۔سی این این، واشنگٹن پوسٹ اور این بی ای نے انٹیلیجنس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ خفیہ اداروں نے امریکی انتخاب کے بعدروس کے سینئر سرکاری اہلکاروں کی گفتگو انٹرسیپٹ کی تھی جس سے ڈونلڈ ٹرمپ کی ہلیری کیخلاف کامیابی کے جشن کی نشاندہی ہوتی ہے۔این بی ای نیوز کا کہنا ہے کہ مبینہ روسی ہیکنگ کا نشانہ صرف ڈیموکریٹس ہی نہیں بلکہ وائٹ ہاؤس،جوائنٹ چیفس،محکمہ خارجہ اورامریکی کارپوریشنزتھی۔امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ نومنتخب صدر کیلیے انٹیلیجنس ایجنسیوں پر یقین نہ کرنا سراسر بیوقوفی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website