yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

2018 میں پاکستان میں ہونے والے چند وہ واقعات جنھیں آپ کبھی نہیں بھول پائیں گے ۔۔

Web Editor December 31, 2018 1 min read
In 2018, some incidents in Pakistan you will never forget.
Share this:

لاہور(ویب ڈیسک) سال 2018 تاریخ میں کچھ ناقابل فراموش واقعات کے انمٹ نقوش چھوڑ کر رخصت ہونے کو ہے۔ رواں سال ایک طرف الیکشن کی گہما گہمی، وزیراعظم کی شادی اور جسٹس فار زینب جیسے بڑے واقعات قومی افک پر نمایاں رہے تو دوسری طرف کچھ باہمت لوگوں نے اپنی جدوجہد کے سبب نمایاں کامیابیاں سمیٹیں۔سال 2018 میں سامنے آنے والے کچھ معروف ناموں نابینا جج کا نام بھی شامل ہے۔پنجاب یونیورسٹی کے ایل ایل بی (آنرز) کے گولڈ میڈلسٹ یوسف سلیم پاکستان کی تاریخ کے پہلے نابینا جج مقرر ہوئے۔سلیم یوسف نے عدلیہ کے تحریری امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی تاہم انہیں نابینا ہونے کی بنا پر انٹرویو میں فیل قرار دے دیا گیا۔یوسف سلیم ہر لحاظ سے سول جج کے لیے موزوں امیدوار تھے جبکہ قانون کے مطابق بھی معذور افراد کے لیے تین فی صد کوٹہ مختص ہے۔یوسف سلیم نے مسترد کیے جانے کے باوجود امید کا دامن نہیں چھوڑا اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اس معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ان کی نااہلی کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ اور متعلقہ سلیکشن کمیٹی کو دوبارہ انٹرویو لینے کی ہدایات کی تھیں۔رواں سال نومبر میں پاکستانی طلبا نے امریکی شہر بوسٹن میں جاری انجینئرڈ مشینوں کے بین الاقوامی مقابلوں (آئی جی ای ایم) میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔عالمی مقابلے میں 300 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا تھا جس میں ہاورڈ اور آکسفورڈ یونیورسٹیوں کے طلبا بھی شامل تھے۔پاکستانی شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی راولپنڈی میں رہائش پذیر باہمت خاتون شمیم اختر پاکستان میں تجارتی مال برداری کے لیے ٹرک چلانے والی پہلی خاتون ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں شمیم اختر کا کہنا ہے کہ کوئی بھی کام مشکل نہیں ہوتا، بات صرف لگن، وقت کی پابندی اور محنت کی ہوتی ہے۔ خواتین میں وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں جن کو بروئے کار لاتے ہوئے وہ بڑے سے بڑا کام بھی کر سکتی ہیں۔آزاد کشمیر سے پہلی خاتون پائلٹ مریم مجتبی پی آئی اے کے فلیٹ میں شامل ہوئیں، انہیں قومی ایئرلائن نے اپنے آفیشل ٹوئٹر پیج پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے متعارف کرایا تھا۔پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا 82 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔آسٹریلیا کے بالر کلیری گریمٹ نے 1936 میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، اس کے بعد کوئی بھی بالر یہ اعزاز اپنے نام نہیں کر سکا تھا۔اسپین کے سلطان نے ابوظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔وزیر اعظم عمران خان سمیت کئی سیاسی اور عوامی شخصیات نے یاسر شاہ کو مبارکباد کے پیغام بھجوائے۔نجی ٹی وی چینل نے ماریہ ملک نامی ایک خواجہ سرا کو نیوز کاسٹر کے طور پر متعارف کرایا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ٹی وی چینل کے اس اقدام کو کافی سراہا گیا۔نیوز کاسٹر کے طور پر پہلی بار سامنے آنے والی ماریہ ملک اس سے قبل ماڈلنگ کے شعبے میں بھی اپنا آپ منوا چکی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں ہونے والی حالیہ مردم شماری کے مطابق ملک میں خواجہ سراں کی کل تعداد 10 ہزار چار سو اٹھارہ ہے۔پاکستانی اوپنر بلے باز فخرزمان نے رواں سال زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے پانچویں ایک روزہ میچ میں تیزترین ایک ہزار رنز مکمل کر کے ویسٹ انڈیز کے سر ویوین رچرڈز کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔سر ویوین رچرڈسن نے 21 جبکہ فخرزمان نے صرف 18 میچوں میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ اسی طرح موبائل ٹیکنالوجی میں بھی پیش رفت ہوئی اور ایک نجی موبائل نیٹ ورک نے ملک میںپہلی بار 4.5 جی موبائل سروس متعارف کرانے کا دعویٰ بھی کیا۔پہلی بار پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے صوبہ سندھ کے پسماندہ ترین علاقے سے ایک ہندو خاتون کرشنا کماری کو سینیٹر بنایا، وہ نچلی ذات سے تعلق رکھنے والی ہندو کمیونٹی کی پہلی سینیٹر بنیں۔اسی طرح عام انتخابات کے دوران بھی تھرپارکر سے پیپلز پارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے انتخابی میدان میں اتارے گئے ہندو رکن مہیش ملانی نے پہلی بار جنرل نشست سے کامیابی حاصل کی، انہوں نے ہی صوبائی اسمبلی کی نشست پر بھی پہلی بار کامیابی حاصل کی تھی۔ملکی تاریخ میں پہلی بار عام انتخابات میں خواتین نے جنرل نشستوں پر ریکارڈ تعداد میں انتخابات لڑے۔ سال 2018 میں پاکستان نے پہلی بار اعلان کیا کہ وہ 2022 تک انسانی مشن خلا پر بھیجے گا۔پاکستان نے رواں سال ہی ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئےچین کی مدد سے 2 سیٹلائٹ خلاء میں بھیجیں جو اس وقت تک درست انداز میںکام کر رہی ہیں۔ تاریخ میں پہلی بار حالیہ حکومت نے اہم ترین سرکاری عمارتوں کے دروازے عوام کے لیے کھولے، رواں برس سندھ گورنر ہاؤس کراچی کو عوام کے لیے کھولا گیا۔سندھ کے بعد پنجاب گورنر ہاؤس لاہور کو بھی عوام کے لیے کھول دیا گیا۔سندھ اور پنجاب گورنر ہاؤسز کے بعد خیبر پختونخواہ کے گورنر ہاؤس کے دروازے بھی عوام کے لیے کھول دیے گئے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
In the movies, Karan and Arjun will now be seen together.
Previous Post کرن اور ارجن اب کس فلم میں پھر سے اکھٹے نظرآئیں گے ؟
Next Post میرا کا وزیراعظم عمران خان کو انگریزی میں خراج تحسین ۔۔۔۔
My Prime Minister Imran Khan tribute to English ...

Related Posts

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.