counter easy hit

عمران حکومت کا سورج غروب اور مسلم لیگ ن کا طلوع ہو گیا ، ایک (ن) لیگی رہنما نے حیران کن بات کہہ دی

Imran's sun rises and PML-N rises, a PML-N leader says surprisingly

خالق نگر(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء وسابق چیئرمین یوسی 266تالاب سرائے مانگا منڈی رانا احمدسعیدنے کہا ہے کہ حکومت نے انتقامی سیاست اور اپوزیشن کو کچلنے کے سیاسی ایجنڈے پر عمل کر کے خود کو عوام کی نظروں میں گرالیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف کارروائیاں صرف مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے ہیں ایک سال کا عرصہ میں عوام کیلئے ریلیف خواب بن چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نیمیڈیاسے بات چیت کر تے ہوئے کیا۔رانا احمدسعیدنے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنمائوں کی گرفتاری حکومتی انتقام کا منہ بولتا ثبوت ہے، حکومت کے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مسلم لیگ ن کو ڈرایا اور دبایا نہیں جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنمائوں سے حکومت ڈر رہی ہے اور اپنے انجام کو دیکھ رہی ہے جس سے یہ حکومت چند ماہ کی مہمان ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اسے پاکستان سے کوئی بھی جدا نہیںکر سکتا۔کشمیر ہمارا تھا ،ہے اور رہے گا۔ہم کشمیر کیساتھ ہیں اور ہم کشمیری بہن ،بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔رانا احمدسعیدنے کہا کہ موجودہ حکومت نے امریکا میں کشمیر کا سودا کیا ہے جسے عوام کبھی نہیں بھولیں گے اور وہ وقت دور نہیں جب عوام سڑکوں پر نکل کر کوٹ لکھپت جیل کی سلاخوں کو توڑیں گے اور مسلم لیگ ن کا سنہرا دور دوبارہ شروع ہو گا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اپوزیشن لیڈرشہبازشریف اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے ، شہباز شریف کے شرکت نہ کرنے کی وجہ کمر کی تکلیف بتائی گئی ہے ۔جیونیوز کے مطابق شہباز شریف اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے ۔ شہباز شریف کی کمر میں شدید تکلیف ہے جس کے باعث ڈاکٹرزنے شہباز شریف کو آرام کا مشورہ دیاہے ۔ اس وجہ سے شہباز شریف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بلائی جانیوالی اے پی سی میں شریک نہیں ہونگے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website