پیپلزپارٹی کے رہنما سعیدغنی نےکہا ہے کہ پاناما کے معاملے پر عمران خان کا 10 ارب کی پیشکش کا الزام بہت سنگین ہے۔

Imran’s allegedly offered 10 billion is very serious, Saeed Ghani
سعید غنی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس اہم الزام کی وضاحت کریں، 10 ارب کی آفر لے کر کون آیا؟کس نے دی؟کس نے پیغام بھیجا؟سب سامنے آنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا کوئی پیغام آیا تو اس پر بھی وزیراعظم کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، عمران خان ن لیگ کے ساتھ پیپلزپارٹی کو بھی نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔








