counter easy hit

میری بات لکھ کر رکھ لو ۔۔۔۔۔ عمران خان کا یہ منصوبہ پوری کی پوری تحریک انصاف کو جیل پہنچا دے گا ، یہ پیشگوئی کس شخص نے کر دی ؟ جانیے

کراچی (ویب ڈیسک ) لیگی رہنما اور سابق وزیر قانون رانا ثنا ءاللہ کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ پوری پی ٹی آئی کو جیل پہنچا دے گا ، اس منصوبے میں جو جو شخص کنریکٹ پر سائن کرے گا اس کا مقدر جیل ہے ، یہ بات انہوں نے


جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میں گفتگو کرتے ہوئے کہے ان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح فواد حسن فواد احد چیمہ اور شہباز شریف کی طرح پوری پی ٹی آئی کو جیل جانا پڑے گا ، جس پر حامد میر نے سوال کیا کہ آپ کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ پوری تحریک انصاف جیل جائے گی کیا ایک واٹر منسٹر ہاؤسنگ سوسائٹی کے کیس میں جیل جائے گا؟ جس کے جواب میں رانا ثنا ءاللہ کی زبان لڑکھڑانے لگی لیکن وہ اپنی بات پر قائم رہے اور پروگرام میں ساتھ بیٹھے فیصل واڈا کو بھی جیل کی ہوا کھانے کی پیشکش کر دی ۔