counter easy hit

عمران خان کے کامیابی کے کھلم کھلا اور علی الاعلان دعوے ، آخر ماجرا کیا ہے ؟ حامد میر سمیت صف اول کے تجزیہ کاروں کا خصوصی تبصرہ اس خبر میں ملاحظہ کریں

کراچی؛ شہباز شریف کا انتخابات میں کامیابی کا دعویٰ محتاط جبکہ عمران خان کا دعویٰ غیر محتاط ہے،ترجمان الیکشن کمیشن الطاف احمد نے کہا کہ ہم پوری کوشش کررہے ہیں

کہ ٹرن آوٴٹ 80فیصد سے بھی زیادہ ہو،سینئر تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ کراچی میں الیکشن کے حوالے سے وہ مہم نظر نہیں آئی کراچی میں انتظامیہ نے جھنڈے بھی اتروادیے یہ حکمت عملی پاکستان بھر میں نظر نہیں آئی صرف کراچی میں نظر آئی ہے پارٹیوں کی زیادہ توجہ کارنر میٹنگز اور ڈور ٹو ڈور مہم پر رہی ہے پی پی کی مہم میں بلاول بھٹو کی سیکورٹی اہم وجہ رہی اور پہلے واقعے کے بعد وہ زیادہ محتاط ہو گئے کہ کوئی اور واقعہ نہ ہوجائے ،ایم کیو ایم اندرونی مسائل کا شکار ہے وسائل کا بھی مسئلہ ہے لیکن اس نے خاصی حد تک اپنے اندرونی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے پی ایس پی کی مہم بھی زیادہ تر ڈور ٹو ڈور نظر آئی ایم ایم اے یا جماعت اسلامی ہمیشہ سے زیادہ توجہ ڈور ٹو ڈور مہم پر مرکوز کرتی رہی ہے ان کا جو آرگنائزیشن سیٹ اپ اسی قسم کاہے جو کیمپین زیادہ ڈسکس نہیں کی وہ تحریک لبیک والوں کی مہم ہے انہوں نے مختلف انداز میں چلائی ہے باقی شاہرہ فیصل پر آپ کو جھنڈےنظر نہیں آئے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ پارٹیوں نے جھنڈے نہیں لگائے انہیں انتظامیہ کی جانب سے جھنڈے لگانے نہیں دیے گئے بہت سی سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے

کہ انہیں مہم چلانے نہیں دی گئی۔معروف کرکٹر فخر زمان کے استاد ناظم خان نے بتایا کہ فخر نے بہت محنت کی جس کی وجہ سے اللہ نے اسے کامیابی دی ہے اور یہ بڑے فخر کی بات ہوتی ہے کسی استاد کے لیے کہ اس کا شاگرد ملک کا نام روشن کررہا ہے نیوی نے پی این ایس بہادر نے فخر زمان کے نام کی ایک اکیڈمی بنائی ہے ہمارا اس سے رابطہ ہے اور انشاء اللہ یہ رابطہ رہے گا یہ نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے ۔ترجمان الیکشن کمیشن الطاف احمد نے کہا کہ پرامن اور شفاف انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں سیکورٹی کے حوالے سے ہم مطمئن ہیں اور انشاء اللہ تمام امور پر امن طور پر مکمل کرلیے جائیں گے آرمی اور رینجرز اور پولیس کی تعیناتی کروائی گئی ہے الیکٹرک مشینوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم آہستہ آہستہ اس جانب بڑھ رہے ہیں اور انشا ء اللہ ایک وقت آئے گا جب ہم ایک مکمل سسٹم کو ڈویلپ کرلیں گےطیفہ ان ٹربل نے ریلیز کے دو دن میں ہی باکس پر ریکارڈ پانچ کروڑ روپے کمالیے ہیں اور کئی ریکارڈ قائم کرلیے ہیں۔معروف کیریئر کونسلر اظہر حسین عابدی کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے منشور میں ٹیکنیکل ایجوکیشن پر کافی زور دیا گیا ہے

جو کہ ایک مثبت رجحان ہے ، ن لیگ نے اس سلسلے میں پنجاب میں کام بھی کیا ہے اورtianjinیونیورسٹی سے الحاق انہوں نے First ever technical university لاہور میں پنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ساتھ بنائی ہے اسی طرح گوادر میں بھی چائنا کے ساتھ مل کر ٹیکنیکل اسکول بنایا جارہا ہے جس میں تقریباً 200ملین کی انویسٹمنٹ پاکستان اور باقی چائنا کررہا ہے اس کے علاوہ ترکش حکومت کے ساتھ بھی ان کے معاہدے موجود ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سی پیک کی وجہ سے ہمیں ٹیکنیکل گریجویٹ حضرات کی ضرورت ہوگی اس لئے میں سمجھتاہوں یہ بڑا مثبت قدم ہوگا کہ جو بھی نئی حکومت آئے وہ ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن کی طرف توجہ دے کیونکہ دنیا میں جتنے بھی جدید ممالک ہیں وہاں پر ان کے اوپر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔ پروگرام میں دونوں میزبانوں نے ن لیگ پر آنے والی مشکلات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کو اس وقت مشکل ترین سیاسی حالات کا سامنا ہے ،شہباز شریف کو یقین ہے 25جولائی کا سورج ان کے لئے فتح کی نوید لائے گا، جبکہ اس کے برعکس عدالتوں سے کئی ن لیگی امیدوار نااہل ہوچکے ہیں ، جبکہ اس حوالے سے اگر زمینی حالات کو دیکھیں تو ایسے دعوے حیران کن ہی کہے جاسکتے ہیں ،2013ء میں ایسے ہی دعوے عمران خان کے ہوا کرتے تھے ۔