counter easy hit

عمران خان جرات کریں، فوادچوہدری کے اثاثے بھی چیک کرالیں: ہارون الرشید

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایک عرصے تک سینئر صحافی ہارون الرشید تحریک انصاف اور عمران خان کی تعریفیں کرتے رہے ہیں اور اب انہوں نے کہاہے کہ عمران خان جرات کامظاہرہ کریں ، فوادچودھری کے اثاثے چیک کرلیں،وزیراعظم اناڑی پن ہونے اور کام نہ آنے کی وجہ سے بچگانہ حرکات کررہے ہیں،حفیظ اللہ نیاز ی نے کہا کہ حامد خان اپنی کتاب میں لکھ چکے ہیں فواد چودھری نے عمران خا ن کے نام پربے تحاشہ پیسے اکٹھے کئے لیکن آگے نہیں دیئے ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں بچگانہ حرکتیں ہورہی ہیں، ملک میں امن کی اشد ضرورت لیکن پنجاب پولیس کی حالت پہلے سے زیادہ خراب ہے،لوگوں کوسفارش پر لگایا جارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کاایجنڈا معیشت ٹھیک کرنی ہے لیکن کوئی ایجنڈا نظر نہیں آرہا ہے ، فواد چودھری اور مراد سعید جیسے لوگ وزارتیں نہیں چلایا کرتے ، اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کی کرپشن پرکسی کوکوئی شک نہیں لیکن عمران خان جرات کامظاہرہ کریں کہ فواد چودھری کے اثاثے چیک کرلیں کہ کیا ان کی اتنی آمدن ہے جتنے ان کے اثاثے ہیں۔
دوسری طرف حفیظ اللہ نیازی نے دعویٰ کیاکہ سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ افتخار حسین چودھری نے عمران خان سے فواد چودھری کے بارے میں شکایت کی تھی کہ فواد چودھری نے عمران خان کے نام پر پیسے اکھٹے کئے اورآگے نہیں دیئےلیکن خود انہوں نے کتاب وائرل ہونے کے بعد جب عمران سے رابطہ کیا تو انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ فوادچودھری نے پیسے اکٹھے کیے جو پہنچائے نہیں یا پورے نہیں پہنچائے ۔