counter easy hit

سینیٹ ضمنی انتخاب، عمران خان کا امیدواروں‌کو توقع سے کم ووٹ‌ پڑنے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک)سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے رہنماوں کے نااہل ہونے پر خالی ہونے والی دونوں نشتیں پاکستان تحریک انصاف نے جیت لی ہیں تاہم ان کے امیدواروں کو توقع سے کم ووٹ ملے جس پر عمران خان نے تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
نجی ویب سائٹ دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی کی ہدایت پر تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی جار ہی ہے کیونکہ پارٹی کی جانب سے پنجاب کے تمام اراکین اسمبلی کو ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ کار بتایا گیا تھا کہ کس طرح ووٹ کاسٹ کرنا ہے لیکن اس کے باوجود بھی 12 ووٹ مسترد ہوئے جو کہ پی ٹی آئی کیلئے خطرے کی گھنٹی سے مترادف ہے۔ طریقہ کار وضع کرنے کے باوجود بھی ووٹ مسترد ہوئے جو کہ اس بات کا اشارہ دیتے ہیں کہ 12 اراکین پارٹی کے ساتھ ناراض دکھائی دیتے ہیں جنہوں نے تکنیکی بنیادوں پر اپنی پارٹی کے ساتھ ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ اس صورتحال کے پیش نظر پارٹی کی سینئر لیڈر شپ نے مشاورت شروع کر دی ہے اور اس کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا اصولہ فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے جو کہ باغی اراکین کا سراغ لگائے گی جس کے بعد پارٹی قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کے 12 ووٹ مسترد ہوئے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے ووٹ مسترد ہوئے اور اس حوالے سے کمیٹی سپیکر اسمبلی پرویز الہیٰ سے بھی رائے طلب کرے گی۔ پارٹی کے اراکین اور سربراہ سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے تاہم ان کے نام وزیراعظم عمران خان ، وزیراعلیٰ پنجاب اور گونر پنجاب سے مشاورت کے بعد جاری کریں گے۔