counter easy hit

عمرا ن خان کرتار پور کوریڈور کے بعد ”شاردا پیتھ“ مندر بھی بھارتی یاتریوں کیلئے کھولنے کیلئے تیار

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا افتتاح کر دیا ہے جس میں بھارت سے آئے دو وزیروں اور نوجوت سنگھ نے بھی شرکت کی اور سکھ برادری کی جانب سے پاکستان کے وزیراعظم کے اس اقدام کو بے پناہ سراہا جارہاہے تاہم اس کے بعد عمران خان نے بھارتی صحافیوں کو انٹرویو بھی دیا جس میں انہوں نے کرتار پور کے بعد ایک اور بڑی پیشکش کردی ہے۔

بھارتی معروف صحافی ”برکھا دت“ نے اپنے ٹویٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران عمرا ن خان نے ہمیں بتایا کہ وہ کرتار پور کوریڈور کے بعد نیلم وادی میںواقع مندر ”شاردا پیتھ“ کو بھی بھارتی یاتریوں کیلئے کھولنے کیلئے تیار ہیں۔ بھارتی صحافی نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ ” جی ہاں میں ہندووں یاتریوں کیلئے مذہبی مقامات کھولنے کیلئے تیار ہوں۔“